نئے منتخب ہونے والے صدر تحریک حسینی پاراچنار ماسٹر یونس علی ایک تجربہ کار اور تحریک کے سینئر رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یونس علی کو تحریک حسینی پاراچنار کا نیا صدر منتخب کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ تحریک حسینی پاراچنار کے آئین کے مطابق ہر 2 سال بعد 3 شعبان المعظم کو سپریم کونسل اور مرکزی کابینہ کے نامزد کردہ 2 امیدواروں کی سپریم لیڈر سے توثیق کرانے کے بعد مرکزی کونسل ووٹ کے ذریعے 2 سال کیلئے ایک امیدوار کا انتخاب کرتی ہے۔ مولانا سید تجمل الحسینی کو انکی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پچھلے سال سپریم کونسل کی سفارش پر سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے ایک سال کی توسیع دی تھی۔ جبکہ دوبارہ توسیع کی گنجائش آئین میں ممکن نہ تھی۔ نئے منتخب ہونے والے صدر تحریک حسینی پاراچنار ماسٹر یونس علی ایک تجربہ کار اور تحریک کے سینئر رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ طویل تنظیمی تجربہ رکھتے ہیں، ڈگری کالج پاراچنار میں آئی ایس او کے صدر رہے، اس کالج میں ہفتہ وار درس اخلاق کی بنیاد ڈال کر جوانوں کی فکری تربیت کرانے والوں کے سرخیل شمار ہوتے ہیں۔ وہ علامہ سید عابد الحسینی کے قدیم ترین ساتھیوں جبکہ تحریک حسینی کے بانی اراکین میں شمار ہوتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شمار ہوتے ہیں یونس علی

پڑھیں:

اُزبکستان اور اُردن نے پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

اُزبکستان اور اُردن نے پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

اگلے سال امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائنگ مرحلہ جاری ہے جہاں 48 ٹیموں پر مشتمل میگا ایونٹ میں مزید تین ٹیموں نے جگہ بنا لی۔

اُزبکستان اور اُردن اپنی فٹبال تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اُزبکستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ ڈرا کرکے گروپ اے میں ایران کے ساتھ جگہ بنائی۔

گروپ بی کے میچ میں اُردن کو عمان کے خلاف 0-2 سے فتح ملی تھی جبکہ جنوبی کوریا نے عراق کو 0-2  سے مات دی جس کے نتیجے میں اردن نے بھی فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاراچنار میں نماز عید کا روح پرور اجتماع
  • عید کے بعد سپریم کورٹ میں سیاسی مضمرات کے حامل کونسے مقدمات زیر سماعت آئیں گے؟
  • جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیف جسٹس بننے کے بعد ادارے میں کیا کچھ بدلا؟
  • عید پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ‘را’ کے 3 دہشت گرد گرفتار
  • عید الاضحیٰ صالح جذبات کی نمائندگی اور افزائش کرنے والا ایک عالمی تربیتی پروگرام ہے، سید سعادت اللہ حسینی
  • اُزبکستان اور اُردن نے پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
  • علی ظفر کے شینا زبان میں پہلے میوزک ویڈیو ‘کرے کرے’ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی
  • علی ظفر کے شینا زبان میں پہلے میوزک ویڈیو 'کرے کرے' نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی
  • ملکی سیاسی حالات خراب ہوتے جارہے ہیں: شیخ رشید
  • بنگلا دیش میں عام انتخابات کب ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا