پہلے وزیراعلیٰ سندھ شہید اللہ بخش سومرو کی صاحبزادی انتقال کر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کے پہلے وزیراعلیٰ شہید اللہ بخش سومرو کی صاحبزادی انتقال کر گئیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اہلخانہ نے کہا ہے کہ پہلے وزیراعلیٰ سندھ شہید اللہ بخش سومرو کی صاحبزادی رضیہ سومرو انتقال کر گئیں، اہلخانہ کاکہنا ہے کہ رضیہ سومرو نے 100عمر پائی،ان کی نماز جنازہ کل 3بجے جیکب آباد میں ادا کی جائے گی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، کینال منصوبے پر مؤقف پیش کیا
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی اہم ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم اعلیٰ سندھ نے نہروں کی تعمیر کے حوالے سے اپنا موقف وزیر اعظم کے سامنے رکھ دیا۔
وزیراعظم سے ملاقات میں دونوں فریقین نے متنازع نہروں کے معاملے پر ایک دوسرے کو اپنے مؤقف سے آگاہ کیا، وزیر اعظم اور مراد علی شاہ کی ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے سامنے کنالز سے متعلق تحفظات رکھے، ملاقات میں سندھ کے وزیر جام خان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی موجود تھے ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ دیگر وفاقی وزراء بھی موجود تھے،وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر اعظم کی ملاقات میں ماہرین آبپاشی بھی موجود تھے۔