پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور وزیر خیال کاسترو پر 9 مئی مقدمات میں فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور وزیر خیال کاسترو پر 9 مئی مقدمات میں فرد جرم عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز
فیصل آباد(آئی پی ایس) پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو پر 9 مئی مقدمات میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، زرتاج گل عدالت پیش نہ ہوئی ، پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔
عدالت نے زرتاج گل اور خیال احمد کاسترو پر پولیس وین کو جلانے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو اور سابق وفاقی وزیر زرتاج گل پر تھانہ سول لائن کے علاقے میں پولیس وین کو جلانے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی رہنما زرتاج گل اور مئی مقدمات کاسترو پر وزیر خیال
پڑھیں:
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ ٹیسٹ کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا فوری طور پر آپریشن کیا گیا، انہیں کچھ دیر قبل 2 اسٹنٹ لگائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ عوام پاکستان پارٹی نے شاہد خاقان عباسی کی ہسپتال منتقلی کی تصدیق کر دی ہے۔