Express News:
2025-11-04@04:36:55 GMT

رمضان المبارک میں کراچی میں سردی ہو گی یا نہیں؟ پیش گوئی

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

کراچی:

شہر قائد میں رمضان المبارک میں سردی رہے گی یا نہیں، اس حوالے سے پیش گوئی سامنے آ گئی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق موسمیاتی ماہرین نے کراچی میں کل منگل اور پرسوں بدھ کو سردی کی شدت بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ منگل اور بدھ کو دن کے مقابلے میں رات میں ٹھنڈے موسم کی شدت  بڑھ سکتی ہے۔

منگل اور بدھ کو شہر کا درجہ حرارت بھی 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دریں اثنا  رمضان المبارک کے حوالے سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ ماہ صیام کے ابتدائی دنوں میں کراچی کا موسم بہتر رہنے کی توقع ہے، تاہم دن نسبتاً گرم اور راتیں سمندری ہواؤں کی وجہ سے بہتر موسم  کے زیر اثر رہیں گی۔

کراچی میں 20 مارچ سے گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے اور رمضان المبارک کا آخری عشرہ گرم موسم ہی کے زیر اثر گزرنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رمضان المبارک پیش گوئی

پڑھیں:

راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے کیسز میں اضافہ

راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 19 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق ابتک راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 28 مریض زیرِ علاج ہیں۔ تاہم راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ سال 2025 میں اب تک 20 ہزار 798 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ کیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 1561 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ جنوری سے اب تک 61 لاکھ 96 ہزار 497 گھروں کی چیکنگ کی گئی جس میں دو لاکھ 936 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی۔ 17 لاکھ 81 ہزار 469 مقامات کو چیک جس میں 27 ہزار 858 مقامات پر لاروا برآمد ہوا۔ رواں سیزن 2 لاکھ 28 ہزار 794 لاروا تلف کیا گیا، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4736 ایف آئی آرز درج، 1909 مقامات سیل اور 3664 چالان جاری کیے گئے۔ ڈینگی ایس او پیز کے خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار 7 روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • محمکہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی نوید سنا دی
  • سندھ میں شکار کا موسم 15 نومبر سے شروع ہوگا
  • ننھی کلیاں اور سرد رُتوں کی آمد
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • سینیٹ اجلاس کل منگل، قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کو طلب کرنے کا فیصلہ
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • ملک بھر میں موسم خشک، پنجاب کے کئی علاقے اسموگ کی لپیٹ میں رہنے کا امکان
  • آزادیِ اظہار اور حقِ گوئی جمہوری معاشروں کی پہچان اور بنیاد ہیں، کامران ٹیسوری
  • راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے کیسز میں اضافہ
  • کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے