8 فروری کو یوم سیاہ منائیں گے، صوابی میں احتجاج ہوگا. عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری ۔2025 ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، ملک کس طرف جا رہا ہے، حکومت نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ 8فروری کو یوم سیاہ منائیں گے، صوابی میں احتجاج ہوگا، مجھے عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے کہا تھا، دوسری جانب اسحاق ڈار تھے.
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے ہاتھ میں تو یہ بھی نہیں کہ ہماری اڈیالہ جیل میں عمران خان سے کھلے ماحول میں بات کروا سکیں، عوام کو اصل حالات سے آگاہ نہیں کیا جا رہا، جب بلوچستان میں دفعہ 144 لگائی گئی تو وہاں لاکھوں لوگ سڑکوں پر تھے ان کا کہنا تھا کہ مسنگ پرسن بلوچستان سمیت پورے ملک میں بڑا ایشو ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے، ملک کہاں جا رہا ہے، یہ لوگ عیاشیاں کر رہے ہیں، ایف بی آر 1010 نئی گاڑیاں لے رہا ہے، شہباز شریف کو اسمبلی میں تقریر کرنے کی ہمت نہیں ہے. انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے، یہ سب ڈرپوک لوگ ہیں ہم اپنے چرائے گئے مینڈیٹ پر بات کریں گے، پورے ملک کے دلوں کی دھڑکن عمران خان ہے ادھر تحریک انصاف کے راہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ حکومت نے متنازع پیکا ایکٹ کے ذریعے آزادی اظہار پر پابندی لگائی ہے، متنازع پیکا ایکٹ کو واپس لیا جائے صوابی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ 8فروری کو پیکا ایکٹ کے خلاف آواز اٹھائیں گے،ہر شہری کو بولنے کا حق حاصل ہے لیکن انہوں نے متنازع پیکا ایکٹ کے ذریعے وہ حق چھینا ہے،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس متنازع پیکا ایکٹ کو واپس لیا جائے،اس معاملے میں ہم صحافی برادری کے ساتھ ہیں. اسدقیصر کا کہنا تھا کہ 8فروری کو صوابی میں ہونے والا جلسہ پاکستان کی سیاست کا رخ بدلے گا،8فروری کو عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا،عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا لیکن 17سیٹوں والے شہبازشریف کو وزیراعظم بناکر ملک کے ساتھ زیادتی کی گئی،ہم چوری کیے گئے مینڈیٹ کو واپس لیں گے. اسدقیصر نے کہا کہ 26ویں ترمیم کے بعد انہوں نے عدالتی نظام کو ختم کردیا ہے اور محکوم بھی بنادیا ہے،جب بھی ہماری حکومت آئے گی تو 26ویں ترمیم کو ختم کریں گے اور عدالتوں کو ظالموں کے شکنجے سے آزاد کرائیں گے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے متنازع پیکا ایکٹ صوابی میں 8فروری کو نے کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب میں 8ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع، حکومتی فیصلہ
: پنجاب ایجوکیشن کمیشن (PECTAA) نے اعلان کیا ہے کہ اب 5 ویں اور ہشتم جماعت کے طلبہ کے امتحانات بورڈ نظام کے تحت لیے جائیں گے۔ اعلان کے مطابق امتحانات کے لیے رجسٹریشن کا عمل نومبر سے شروع ہوگا، جماعت پنجم کے امتحانات 9 فروری سے شروع ہوں گے جبکہ جماعت ہشتم کے امتحانات 16 فروری سے منعقد کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق جماعت پنجم کے طلبہ 3 نومبر سے 15 نومبر تک داخلہ اور رجسٹریشن کا عمل مکمل کر سکیں گے، دونوں جماعتوں کے نتائج 31 مارچ 2026 کو جاری کیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق یہ فیصلہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور صوبے بھر میں یکساں امتحانی نظام رائج کرنے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ طلبہ کی کارکردگی کو منصفانہ اور معیاری طریقے سے جانچا جا سکے۔