آئی سی سی انڈر 19ویمنز ٹی20ورلڈ کپ ملائیشیا 2025 کیلئےٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا ۔ٹیم میں بھارت کی چار کھلاڑی شامل، پاکستان کی ایک بھی جگہ نہ بنا سکی ، ٹیم آف دی ٹورنامنٹ جی ترشا، جیما بوتھا، ڈیوینا پیرین، جی کملینی، چاومائی برے، پوجا مہاتو، کائلہ رینیکے، کیٹی جونز، آیوشی شکلا، چامود ی پربودا، ویشنوی شرما، نتھابیسن نینی شامل ہیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں  بھارتی ویمنز ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  انڈر 19 ٹی20 ورلڈ کپ جیتا ہے، بھارتی ٹیم نے فائنل میں جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔گونگدی ترشا کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ اور ٹورنامنٹ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بھارت کے زیر قبضہ ریاستوں میں آزادی کی تحریکیں زور پکڑ گئیں

ناگالینڈ تحریک کے سربراہ تھونگالینگ میووہ نے بھارتی فوج کے مظالم پر سخت ردعمل دیتے ہوئے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے زیر قبضہ ریاستوں ناگالینڈ، منی پور، آسام اور دیگر میں آزادی کی تحریکیں زور پکڑ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ناگالینڈ کی آزادی کی تحریک دوبارہ شدت اختیار کر گئی ہے۔ مختلف عوامی ریلیوں اور مظاہروں میں علیحدہ ریاست کے قیام کا مطالبہ زور شور سے اٹھایا جا رہا ہے۔ ناگالینڈ تحریک کے سربراہ تھونگالینگ میووہ نے بھارتی فوج کے مظالم پر سخت ردعمل دیتے ہوئے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور سکیورٹی فورسز کو خبردار کرتے ہوئے کہا اگر تم ہم سے کھیلنا چاہتے ہو، تو جو بھی ہو ،ہم اپنے موقف پر ڈٹے رہیں گے، کبھی بھارت کے آگے سرِ تسلیم خم نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر، منی پور، جونا گڑھ، ناگالینڈ اور دیگر کئی ریاستوں پر غیر قانونی طور پر قابض ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور انڈیا کا فائنل میں مقابلہ تاریخ ساز کیوں قرار دیا جارہا ہے؟
  • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا کی 13 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا
  • بھارت کے زیر قبضہ ریاستوں میں آزادی کی تحریکیں زور پکڑ گئیں
  • سہیل آفریدی نے کابینہ کا اعلان کردیا، کون کون شامل ہیں؟
  • پشاور، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے نئی کابینہ کا اعلان کر دیا
  • ملک میں فٹبال کا مستقبل انٹر اسکول ٹورنامنٹ سے وابستہ ہے،محسن گیلانی
  • ویمنز ورلڈ کپ: بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی
  • ویمنز ورلڈکپ: بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
  • ویمنز ورلڈ کپ: بھارت نے پہاڑ جیسا ہدف عبور کرکے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرادیا، فائنل میں جگہ بنالی
  • ایک پاکستانی خلاباز کو چین کے خلائی مشن میں شامل کرنے کا اعلان