بھارت کے نوجوان بلے باز نے تیز ترین سنچری بنا کر یہ نشان کیوں بنایا؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
ٹی 20 میں تیز ترین سنچری بنانے والی پہلے بھارتی کھلاڑی ابھیشیک شرما نے فتح کے جشن میں اپنے ہاتھ سے انگریزی کا لفظ L بنانے کی وجہ بتادی۔
ابھیشیک نے گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں شانداری کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 37 گیندوں پر سنچری اسکور کر کے وہ بھارت کے ٹی 20 میں پہلے تیز ترین 100 رن کرنے والے بلے باز بن گئے۔
ابھیشیک شرما نے اس میچ میں سب سے زیادہ 13 چھکے لگا کر روہت شرما کا ریکارڈ توڑا، اس کے علاوہ 135 رنز کی اننگز کھیل کر بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔
ابھیشیک نے 37 گیندوں پر تیز ترین سنچری اسکور کر کے خوشی مناتے وقت اپنا ایک ہاتھ ہوا میں بلند کر کے تماشائیوں کی طرف کیا اور ایک انگلی، انگوٹھے کی مدد سے L بنایا۔
مزید پڑھیں: ابھیشیک شرما نے ٹی20 میں کئی اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیے
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے نصف سنچری اور 100 رنز مکمل ہونے پر ہاتھ سے ایل بنانے کی وجہ بتائی اور کہا کہ اس کا اس کا مطلب Love (محبت) ہے۔
انہوں نے اپنی کامیابی پر گوتم گھمبیر اور سوریا کمار یادوو کا شکریہ ادا کیا اس کے علاوہ ابھیشیک نے کامیابی کا سہرا بھارتی بلے باز یوراج سنگھ کو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ میری حمایت کی۔
انہوں نے کہا کہ یوی پاجی (یوراج سنگھ) نے تین سال پہلے میرے دماغ میں بیٹھا دیا تھا کہ اپنے اوپر بھروسہ رکھنا ہے تب ہی کامیابی ملے گی اور پھر میں اُسی پر عمل پیرا رہا جس کی وجہ سے اپنا بہترین دینے کی کوشش کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔بابر اعظم نے اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے دوران ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا۔بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں 23 رنز اسکور کیے اور اس دوران انہوں نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تاریخ میں 3 ہزار رنز مکمل کر لیے ۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ایشین کھلاڑی بن گئے۔دائیں ہاتھ کے بیٹر بابر اعظم نے یہ کارنامہ اپنے 37ویں ٹیسٹ میچ میں انجام دیا۔ اب تک وہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 18 نصف سنچریاں اور 8 سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ بابر اعظم کے علاوہ انگلینڈ کے جو روٹ، بین اسٹوکس،زیک کرالی اور آسٹریلیا کے، اسٹیو اسمتھ، لبوشین، ٹریوس ہیڈ اور عثمان خواجہ بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تاریخ میں 3 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنےکا اعزاز انگلینڈ کے جو روٹ کے پاس ہے۔ جنہوں نے 69 میچز میں 6 ہزار 80 رنز اسکور کیے ہیں۔