مفتی قوی کی راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش، ایک شرط رکھ دی؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
متنازع بیانات کے باعث خبروں میں رہنے والے مفتی قوی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا، مگر انہوں نے اس خواہش کو مشروط قرار دے دیا۔
مفتی قوی کا کہنا تھا کہ وہ راکھی ساونت سے نکاح کے لیے تیار ہیں، لیکن ان کی ایک شرط ہے کہ راکھی ساونت یہ واضح کریں کہ آیا ان کا پہلے سے کوئی نکاح ہو چکا ہے، چاہے وہ ہندو یا مسلم مذہب کے تحت ہو۔
مفتی قوی نے مزید بتایا کہ وہ اپنی پرانے نکاح کی کہانیوں کو راز میں رکھنا پسند کرتے ہیں اور انہوں نے برصغیر کے ایک بڑے علمی، سیاسی اور ادبی خاندان کی ایک خاتون سے نکاح کیا تھا، مگر وہ خاتون جلد انتقال کر گئیں۔ آج بھی وہ قبرستان سے گزرتے ہوئے ان مرحوم خواتین کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ شرط بھی رکھی کہ وہ راکھی ساونت سے نکاح کرنے سے قبل اپنی والدہ سے اجازت لیں گے اور اگر ان کی والدہ رضامند ہوئیں تو وہ نکاح کیلئے تیار ہیں۔
ان کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل راکھی ساونت نے پاکستانی اداکار دودی خان سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جسے انہوں نے سوشل میڈیا پر قبول کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: راکھی ساونت مفتی قوی انہوں نے
پڑھیں:
بھارتی کرکٹر یش دیال کا نابالغ لڑکی سے زیادتی کا معاملہ بھی سامنے آگیا
کراچی:خاتون سے زیادتی کے الزام کا سامنا کرنے والے بھارتی کرکٹر یش دیال پر نابالغ لڑکی سے زیادتی کا الزام بھی لگ گیا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلورو کے 27 سالہ فاسٹ بولر یش دیال کے خلاف جے پور کے سانگانیر پولیس اسٹیشن میں زیادتی کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یش دیال نے نابالغ لڑکی کو کرکٹ کیریئر میں مدد کا لالچ دیکر جذباتی طور پر بلیک میل کرکے دو سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔
یش دیال نے لڑکی کو کرکٹ کیریئر میں مدد کا لالچ دیکر سیتا پورہ کے ایک ہوٹل میں مدعو کیا جہاں لڑکی پر پہلا جنسی حملہ کیا گیا، تب لڑکی صرف 17 سال کی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یش دیال کے خلاف خاتون سے زیادتی کی پہلی ایف آئی آر 6 جولائی کو غازی آباد کے اندرا پورم پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی۔
خاتون نے یش دیال دیال پر شادی کے بہانے جنسی استحصال کرنے کا الزام لگایا تھا۔خاتون کے مطابق انکی یش دیال سے ملاقات تقریباً پانچ سال قبل ہوئی تھی، اور دیال نے اس سے شادی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
خاتون نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دیال شادی کی بات کو بار بار ٹالتا کرتا رہا اور آخر کار اسے معلوم ہوا کہ دیال دیگر خواتین کے ساتھ بھی ملوث ہے۔
یہ شکایت ابتدائی طور پر 21 جون کو چیف منسٹر کے آن لائن شکایت پورٹل کے ذریعے جمع کرائی گئی تھی۔