یوم یکجہتی کشمیر؛ آئی ایس پی آر کا نیا ترانہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
احمد منصور: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر نے نیاترانہ ’’ کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ پیش کردیا۔
گلوکار احمد جہانزیب نےترانہ گایا،ترانے کی دھن عرفان سلیم اور کامران اللہ خان نےبنائی جبکہ اس کے بول عمران رضا نے لکھے،5فروری کی مناسبت سے تیار کیا جانے والا یہ گیت ایک عزم ہے۔
ایک اظہار یکجہتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے غیور اور دلیر کشمیریوں کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے۔
زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پہلگام حملہ فالس فلیگ آپریشن، مقصد اپنی دہشتگردانہ کارروائیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے، مشاہد حسین سید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) ادارۂ نظریۂ پاکستان کے وائس چیئرمین مشاہد حسین سید نے مقبوضہ کشمیر کے علاقہ پہلگام میں سیاحوں پر ہونیوالی فائرنگ کے واقعہ کو بھارت کی خود ساختہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر پرانی حرکت دہرائی اور پلوامہ حملہ کی طرح ایک فالس فلیگ آپریشن کیا ہے۔(جاری ہے)
ایوان قائداعظم سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس فالس فلیگ آپریشن کا مقصد اندرونی شورش سے توجہ ہٹانا ہے،عالمی سطح پر تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی دہشتگردانہ کارروائیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے ماضی میں بھی ایسی حرکات کرتا رہا ہے جو کئی بار بے نقاب ہو چکی ہیں۔