شام میں کار بم دھماکا ، 14 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
شام میں کار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے شہر منبیج میں ہونے والے کار دھماکے میں زخمی ہونیوالوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے ، دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 14 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونی والی تمام خواتین ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کھیتوں میں کام کرتے تھے جو دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی منبیج شہر میں کار بم دھماکا ہوا تھا جس میں 3 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی ، حالیہ عرصے میں ترک حمایت یافتہ مسلح گروپوں کے زیر کنٹرول علاقے میں ہونے والا یہ اپنی نوعیت کا چھٹا دھماکا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق،21 زخمی
—فائل فوٹوملک بھر میں 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق اور21 زخمی ہو گئے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں6، خیبر پختون خوا اور گلگت بلتستان میں ایک ایک شہری جاں بحق ہوا ہے۔
بارشوں کے باعث زخمی ہونے والے 21 افراد کا تعلق پنجاب سے ہے، بارشوں کے باعث اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 279 ہو گئی جبکہ 676 زخمی ہیں۔
پنجاب میں بارشوں کے باعث 151 افراد جاں بحق اور 536 زخمی ہوئے، خیبر پختون خوا میں بارشوں کے باعث 64 افراد جاں بحق اور 80 زخمی ہوئے۔
سندھ میں بارشوں کے باعث 25 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے، بلوچستان میں بارشوں کے باعث 20 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔
گلگت بلتستان میں بارشوں کے باعث 9 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے، آزاد کشمیر میں بارشوں کے باعث 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے، اسلام آباد میں بارشوں سے 8 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث 362 گھروں کو نقصان پہنچا اور 7 مویشی ہلاک ہوئے۔
بارشوں کے باعث اب تک 1553 گھروں کو نقصان پہنچا اور 374 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔