Jasarat News:
2025-04-25@11:46:22 GMT

صدر مملکت آج 4 روزہ دورےپر چین جائیں گے‘دفتر خارجہ

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT


اسلام آباد (آن لائن) صدر آصف علی زرداری آج منگل سے 8 فروری 2025ء تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے،صدر مملکت چینی ہم منصب شی چن پنگ کی دعوت پر عوامی جمہوریہ چین کا دورہ کریں گے ، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر بیجنگ میں بشمول صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی چیانگ اور دیگر سینئر چینی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سیاحوں پر حملہ، دفتر خارجہ کا اظہار افسوس

دفتر خارجہ پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پیش آنے والے حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جس میں غیر ملکی سیاح نشانہ بنے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم اننت ناگ کے علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں، جس میں سیاحوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ ہم جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔‘

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: نامعلوم افراد کا سیاحتی مقام پر حملہ، 27 افراد ہلاک

ترجمان نے واقعے کو انسانی جانوں کے ضیاع سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے سانحات سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا، ’انڈین فالس فلیگ آپریشن‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ برسوں میں کشیدگی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مسلسل عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ پاکستان متعدد بار عالمی برادری سے مطالبہ کر چکا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اننت ناگ بھارت پاکستان خارجہ شفقت علی خان دفتر خارجہ مقبوضہ کشمیر مودی

متعلقہ مضامین

  • بھارتیوں کے تمام ویزے معطل، سکھ یاتری مستثنیٰ ہیں: ترجمان دفترِ خارجہ
  • پانی کی بندش کا اقدام جنگ کے مترادف ہو گا، پاکستان
  • پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں کون کونسے سربراہانِ مملکت شرکت کریں گے؟
  • پاکستان کا بھارتی سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم
  • چینی صدر کا فوجی-سول اتحاد پر زور
  • ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ چین کا پیغام
  • مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سیاحوں پر حملہ، دفتر خارجہ کا اظہار افسوس
  • امریکی صدر ٹرمپ اگلے ماہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر استقبال