سرکاری اسکیم کے عازمین حج کی تیسری قسط کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے حج 2025ء کے لیے سرکاری اسکیم کے عازمین کی تیسری قسط کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق سرکاری حج اسکیم میں واجبات کی تیسری قسط 6تا 14فروری تک نامزد بینکوں میں جمع کرائی جا سکتی ہے۔ ترجمان کے مطابق حج تربیتی پروگرام کا پہلا مرحلہ خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ ملک بھر میں تحصیل اور اضلاع کی سطح پر حاجیوں کے لئے تربیتی پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔ حج تربیت کا دوسرا مرحلہ رمضان ا لمبارک کے بعد آخری حج پرواز تک جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
علیمہ خان کے تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
—فائل فوٹوراولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔
علیمہ خان کے علاوہ مقدمے میں نامزد 10 ملزمان عدالت پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کے 5 گواہان بھی مال مقدمہ سمیت عدالت پیش ہوئے۔
26 نومبر کے احتجاج پر قائم مقدمے میں ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری کے معاملے پر راولپنڈی پولیس نے بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان کی گرفتاری کے لیے ٹیم لاہور روانہ کر دی۔
عدالت نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر تیسری مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالت نے علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ علیمہ خان کو گرفتار کر کے 22 اکتوبر کو پیش کریں۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کی جائیداد کی دستاویزات کی تصدیق کے لیے ڈی سی راولپنڈی کو ہدایات جاری کر دیں۔