پراپرٹی ٹیکس سے ناظم آباد ٹاؤن کی آمدنی بڑھے گی، چیئرمین سید مظفر
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر نے کہا کہ سندھ حکومت نے پراپرٹی ٹیکس ٹاؤنز کے حوالے کردیا ہے، اس ٹیکس سے ناظم آباد ٹاؤن کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، اور ٹاؤن کی ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ناظم آباد ٹاؤن میں ورلڈ بینک کے ماتحت ادارے کلک کے زیر اہتمام جائیداد سروے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وائس چیئرمین نعمان صدیقی نے کہا کہ کلک کے سروے سے ٹاؤن کو فائدہ پہنچے گا اور ہم ناظم آباد ٹاؤن میں مزید ترقی کے کام کرسکیں گے، کلک کے نمائندے آغا مرتضیٰ علی نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے کلک کے زیر اہتمام ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں گھر گھر جاکر اعداد و شمار جمع کیے جارہے ہیں یہ سروے رہائشی، تجارتی، اور صنعتی جائیدادوں کا احاطہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سروے سے ٹاؤن کے عوام کی بہتر خدمت ممکن ہوگی، کلک کی جانب سے جائیدادٹیکس نظام کو جدید بنایا جارہا ہے، اس نظام کے ذریعے پیدا ہونے والی اضافی آمدنی مقامی کونسلوں کو شہری خدمات اور انفرا اسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کے قابل بنائے گی، یہ جدید طریقہ کار ٹاؤنز کی بلدیاتی آمدنی میں نمایاں اضافہ کرے گا جو ٹاؤن کی پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔ تقریب میں میونسپل کمشنر اطہر سعید خان، یوسی چیئرمینز، وائس چیئر مینز، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، فوکل پرسن کلک راشد ہاشمی، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ آصف بیگ، کلک کے UIPT کے ہیڈ آ غا مرتضیٰ علی، کمیونیکیشن اسپیشلسٹ مدیحہ مسعود اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ناظم ا باد ٹاو ن نے کہا کہ ٹاو ن کی
پڑھیں:
کراچی کے ضلع وسطی میں ایچ پی وی ویکسین مہم کا آغاز
ڈاکٹر سعد جمال کی جانب سے ایچ پی وی ویکسین کنٹرول روم کا افتتاحی پروگرام ایم سی ایچ ناظم آباد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں منعقد کیا گیا۔
تمام والدین اپنی نو سال سے 14 سال کی بچیوں کو ایچ پی وی کی ویکسین ضرور لگوائیں، رکن سندھ اسمبلی افتخار عالم
علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سعد جمال کے زیر نگرانی سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی خصوصی مہم کا افتتاح نجی اسکول کی گلبرگ برانچ میں ہوا۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے پارلیمانی لیڈر اور رکن سندھ اسمبلی افتخار عالم نے ضلع وسطی میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ملک گیر ایچ پی وی ( ہیومن پیپلوما وائرس) ویکسین مہم کا ا فتتاح کیا۔
اس موقع پر افتخار عالم نے کہا کہ مستقبل میں سروائیکل کینسر جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام والدین اپنی نو سال سے 14 سال کی بچیوں کو ایچ پی وی کی ویکسین ضرور لگوائیں۔
اس تقریب میں وفاقی وزیر صحت کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نعیم قائم خانی، اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد، ٹاؤن ہیلتھ آفسر ناظم آباد ڈاکٹر خرم خان، ایم ایس سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد ڈاکٹر عتیق قریشی، ڈسٹرکٹ ای پی آئی فوکل پرسن ڈاکٹر ثمرین، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عروہ، ڈاکٹر، علییزہ اور عیسیٰ لیب سے ڈاکٹر نیر راحیلہ موجود تھیں۔