کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح ٹاؤن میں آٹھویں کونسل اجلاس کا چوتھا سیشن چیئرمین رضوان عبدالسمیع کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں تمام اراکین کونسل نے شرکت کرتے ہوئے آج کے اجلاس میں بھی میونسپل کمشنر کے شریک نہ ہونے پر احتجاج ریکارڈ کرنے کی تجویز پیش کی جس کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ چیئرمین رضوان عبدالسمیع نے تمام اراکین کونسل کے ساتھ جناح ٹاؤن کونسل ہال کے باہر اراکین کونسل کے ساتھ احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 16ماہ سے ہم جناح ٹاؤن کو مثالی ٹاؤن بنانے کیلیے کوششیں کر رہے ہیں جس کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ناکام بنایا جارہا ہے، اسی لیے آج کے اس احتجاج میں جناح ٹاؤن کی تمام یوسیز کے چیئرمین، وائس چیئرمین پینل سمیت یہاں احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ٹاؤن کے ریونیو پیدا کرنے والے محکمے لوکل ٹیکس ریکوری ہو یا انکروچمنٹ سب میں میونسپل کمشنر نے اپنی اجارہ داری بنائی ہوئی ہے اور ساتھ ہی محکمہ جاتی کارروائیوں میں بھی رکاوٹ کا سبب بن رہے ہیں جس کیخلاف ہم نے اعلیٰ حکام کو بھی کاروائی کیلیے جامع رپورٹ ارسال کی ہوئی ہے۔ ہم سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ اور ایڈیشنل سیکرٹری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جناح ٹاؤن کے تمام اراکین کونسل کا مسئلہ آج کے اس احتجاج کے ذریعے آپ تک پہنچا رہے ہیں کہ موجودہ میونسپل کمشنر الٰہی بخش بنبھن کو بر طرف کرکے اہل میونسپل کمشنر تعینات کیا جائے تاکہ کار سرکار کو بہتر انداز میں چلایا جاسکے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین حامد نواز خان نے کہا کہ آج کا احتجاج میونسپل کمشنر کی جانب سے ٹاؤن میں کی جانے والی بے ضابطگیوں کیخلاف ہے، ہم اپنی مشترکہ کاوشوں سے ٹاؤن کو بہتر بنانا چاہتے ہیں جو کہ میونسپل کمشنر کو منظور نہیں ہے۔ اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے اس مسئلے کو فی الفور حل کیا جائے۔ یوسی 8کے چیئرمین جنید مکاتی نے کہا کہ سندھ کے اداروں میں وڈیرہ شاہی نظام رائج کر رکھا ہے، نوکریا ں بیچی جا رہی ہیں یا جعلی ڈومیسائل کے ذریعے نااہل لوگوں میں بندر بانٹ کی جارہی ہے ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میونسپل کمشنر اراکین کونسل جناح ٹاو ن ٹاو ن کو رہے ہیں ن کونسل کہا کہ

پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے بلدیاتی انتخابات کیلئےضروری ڈیٹا اور نقشے مانگ لیے

— فائل فوٹو 

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب حکومت سے بلدیاتی انتخابات کیلئےضروری ڈیٹا اور نقشے مانگ لیے۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

اس دوران سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت اپنی اس ذمہ داری کو پورا کرے، حلقہ بندی کے لیے ضروری رولز، ڈیٹا، نوٹیفکیشن اور نقشہ جات مہیا کیا جائے۔

چیف سیکریٹری پنجاب نے اجلاس میں بتایا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء کے تحت حلقہ بندی رولز کا ڈرافٹ ترتیب دیا گیا، لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز کا ڈرافٹ 15 نومبر تک الیکشن کمیشن کو بھیج دیاجائے گا۔

چیف سیکریٹری پنجاب نے مزید بتایا کہ حکومت ٹاؤن، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسل کی درجہ بندی کے نوٹی فکیشن دے گی، حکومت درجہ بندی کے نوٹیفکیشن 22 دسمبر تک الیکشن کمیشن کو مہیا کر دے گی، یوسیز کی تعداد کے نوٹیفکیشن31 دسمبر تک الیکشن کمیشن کو دے دیےجائیں گے۔ ہر ٹاؤن، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی، تحصیل کونسل کے نقشے 10 جنوری تک مہیا کر دیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے ڈرافٹ رولز پر اپنی رائے حکومت پنجاب کو دی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام امور تجویز کردہ شیڈول کے مطابق ہر صور ت مکمل کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مدارس کو مشکوک بنانے کی سازشیں ناکام ہوں گی، علامہ راشد سومرو
  • نمبر پلیٹس کا ڈیزائن  تبدیل کرنے  کی تجویز
  • سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • ؎لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان ٹائون میونسپل کمشنر سیدامداد شاہ کے ہمراہ یوسی 2اور3میں پیور بلاک لگائے جانے کے کام کا معائنہ کررہے ہیں
  • نیو ماڈل سڑک شاعر اعجاز رحمانی سے منسوب کی جارہی ہے‘ محمد یوسف
  • میاں محمود الرشید جیل سے جناح اسپتال منتقل
  • کراچی میں ای چالان کی بھاری رقم پر جماعت اسلامی کا احتجاج، سٹی کونسل میں قرارداد پیش
  • ہم کشمیر میں حکومت بنانے اور سنبھالنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، بلاول بھٹو
  • الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے بلدیاتی انتخابات کیلئےضروری ڈیٹا اور نقشے مانگ لیے
  • کراچی میں رات گئے مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد جاں بحق