سندھ کی تاریخ تعلیم و تربیت کے اعتبار سے نمایاں ہے،ڈاکٹر الطاف حسین
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
بدین(نمائندہ جسارت) سندھ کی تاریخ تعلیم و تربیت کے اعتبار سے ہمارے لیے روشنی کا منارہ ہے۔ سندھ خصوصاً ٹھٹھہ اور بدین کے تعلیمی اداروں پر حکومت کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے ضلع بدین کے تحت گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول نندوشہر میں منعقدہ تعلیمی کانفرنسز میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ استاد تعلیم کی حقیقی اکائی ہے جس کے ذریعے ہم تعلیمی نظام کو بہتر کرسکتے ہیں۔صدر تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ پروفیسر رئیس احمد منصوری نے شرکائے تعلیمی کانفرنسز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم اساتذہ واحد ملک کی منظم تنظیم ہے جو اساتذہ کو حکومت سے اپنے جائز حقوق لینے کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں اور طلبہ کو ان کے جائز حقوق دینے کا مطالبہ بھی کرتی ہے اور ٹریننگ ورکشاپس اور کانفرنسز کے ذریعے ان کی تربیت کا اہتمام کرتی ہے۔اس موقع پر نائب صدر تنظیم اساتذہ سندھ ڈاکٹر نصراللہ لغاری، سیکرٹری سندھ پروفیسر عبدالحفیظ احمدانی، سیکرٹری نشرواشاعت سندھ مشرف کریم، گسٹا تحصیل بدین کے صدر کاشف قادر میمن ، پروفیسر غلام اعظم سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سید عمران شاہ بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تنظیم اساتذہ
پڑھیں:
بدین: سیاف کی جانب سے سندھ پبلک سروس کمیشن میں کرپشن کے خلاف احتجاجی کیمپ میں شرکاء نعرے لگا رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-11-21