علی امین گنڈاپور ویلنٹائن ڈے کیسے منائیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے منفرد انداز میں منانے کا اعلان کیا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دنیا ویلنٹائن ڈے کو مختلف انداز میں مناتی ہے، لیکن ہم اسے اپنے انداز میں منائیں گے۔ عام طور پر 2 افراد یہ دن مناتے ہیں، مگر ہم پورے صوبے کے عوام کے ساتھ مل کر انہیں ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کرکے ویلنٹائن ڈے منائیں گے۔
مزید پڑھیں: فلوریڈا: چاکلیٹ چور ریچھ نے کیسے ایک ویلنٹائن ڈے سرپرائز خراب کیا
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اچھی مینجمنٹ کے باعث صحت کارڈ پروگرام میں سالانہ 11 ارب روپے کی بچت ہو رہی ہے، جبکہ پہلے 10 سے 12 ارب روپے کی ادویات خریدی جاتی تھیں، جو اب صرف 5 ارب روپے میں حاصل کی جا رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
صدر زرداری عید اسلام آباد میں منائیں گے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )صدر مملکت آصف علی زرداری عید قربان اسلام آباد میں منائیں گے ،وہ ایوان صدر کی مسجد میں نماز عید ادا کریں گے اور عید ملیں گے ۔