بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار، وادی کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہوئی۔
بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلات، مستونگ اور قلعہ عبداللّٰہ میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہوئی جس کے بعد چلنے والی سرد ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت چھ ڈگر ی سینٹی گریڈ، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی پانچ اور کوئٹہ میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سخت سرد رہے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں اگلے 12 سے 24گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں بشمول چترال، دیر، سوات، کالام، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو اور گردونواح کے علاقوں میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول، راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، منڈی بہاالدین، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن اور گردونواح میں اگلے 12 تا 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
بارش کے حوالے سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ موسمی صورت حال کے دوران درختوں کے گرنے، بجلی کی بندش، کمزور تعمیرات کو نقصان، حد نگاہ کم ہونےکے باعث ٹریفک حادثات کا خدشہ ہے۔