راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب  کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت راولپنڈی میں بشریٰ بی بی کو عدالت پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف  درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی،درخواست بشریٰ بی بی کے وکیل محمد فیصل ملک کی جانب سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بشریٰ بی بی کی 26نومبر کے 31مقدمات میں عبوری ضمانت پر سماعت مقرر تھی، عدالتی احکامات کے باوجود بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کو پیش نہ کرکے توہین عدالت کی،جیل انتظامیہ سے پوچھا جائے بشریٰ بی بی کو کیوں پیش نہیں کیاگیا،عدالت نے بشریٰ بی بی کو پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کردیااور6فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

   بیٹے نے دوسری شادی کرنے پر والدہ کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کر دیا 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بی بی کو

پڑھیں:

پی ایف یو جے دستور گروپ کی پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایف یو جے دستور گروپ کی پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

پی ایف یو جے کی درخواست بھی پہلے سے زیر سماعت کیس کے ساتھ یکجا کر دی گئی، سماعت کی آئندہ تاریخ مرکزی کیس کے ساتھ مقرر ہوگی۔

اس سے قبل پی ایف یو جے، اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور اینکرز ایسوسی ایشن کی درخواستیں بھی اسی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

 رومان رئیس کی بہن انتقال کر گئیں

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی اور جیل میں ملاقاتیں کرنے والے رہنماؤں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
  • راولپنڈی کی عدالت میں قتل کا ملزم اور پولیس کانسٹیبل فائرنگ سے زخمی
  • لاہور: اہم شخصیات کی نازیبا ویڈیو بنانے پر پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج
  • راولپنڈی‘ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور
  • پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست: حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری
  • راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور
  • عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور، عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا
  • پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف ایک اور آئینی درخواست دائر
  • پی ایف یو جے دستور گروپ کی پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
  • ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر بڑی پیش رفت