پشین کے اسپتال میں گیس سیلنڈر دھماکا، 7 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سرخاب چوک پر واقع نجی اسپتال میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں7 افراد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے سے اسپتال کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق گیس لیکج کے باعث ہونیوالے اس دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوراً سول اسپتال پشین منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کے نام حبیب احمد، زبیر احمد، عزت اللہ،عبدالقاہر، رحمت اللہ، بخت محمد اور شاہ زمان ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان پشین دھماکا زخمی ضلع گیس سلینڈر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان دھماکا گیس سلینڈر
پڑھیں:
ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کی رہائشی عمارت میں گیس کے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق گیس دھماکا ایرانی شہر ہواز کی رہائشی عمارت میں ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان ہوا اور عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔
ایرانی حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Post Views: 6