پشین: درمان ہسپتال میں گیس لیکیج کا دھماکا، 7 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
بلوچستان(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع پشین میں واقع درمان ہسپتال میں گیس لیکیج کے دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے اسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔نجی چینل کے مطابق ضلع پشین کے درمان ہسپتال میں زخمی ہونے والے افراد کو دیگر ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا، دھماکے سے ہسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، دیواریں اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے جوان بھی دھماکے کے مقام پرپہنچ گئے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، 6 افراد زخمی
شہر قائد کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں 6 افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کیلیے سول برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد ریسکیو حکام اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور جگہ کا معائنہ کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں دکاندار اور گاہک شامل ہیں۔