آئی ایل ٹی 20 میں دبئی کیپیٹلز پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر قابض WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز

دبئی:شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے آخری گروپ میچ میں دبئی کیپیٹلز نے بالنگ اور بیٹنگ دونوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھاتے ہوئے ڈیزرٹ وائپرز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی ۔

کیپیٹلز کی جانب سے قیس احمد نے 25 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں اور کھیل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ جبکہ گلبدین نائب نے ناقابل شکست 55 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر بہترین آل راؤنڈرز میں سے ایک کی حیثیت سے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اس جیت سے کیپیٹلز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر رہی۔دبئی کیپیٹلز اب 5 فروری کو کوالیفائر 1 میں ڈیزرٹ وائپرز کے ہی مدمقابل ہوگی جبکہ ایم آئی ایمریٹس 6 فروری کو ایلیمنیٹر میں شارجہ واریئرز سے مقابلہ کرے گی جس کی فاتح ٹیم 7 فروری کو فائنل میں جگہ بنانے کے لئے ے کوالیفائر 1 کی ہارنے والی ٹیم کے مدمقابل آئے گی۔ 138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایڈم روسنگٹن اور شائی ہوپ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے اوور سے ہی وائپرز کو برتری دلا دی۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلے چار اوورز میں 34 رنز بنائے جس میں روسنگٹن نے صرف 15 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔ کیپٹلز نے پاور پلے کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 50 رنز بنائے تھے ۔ ونندو ہسارنگا نے اپنے اگلے دو اوورز میں صرف 6 رنز دیکر کیپیٹلز کی پیشرفت کو روکا تاہم بلے باز 10 ویں کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 76 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

نائب نے تنویر کو مڈ وکٹ پر درمیانی وکٹ پر چھکا جڑ کر صرف 29 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔ ہوپ نے عمدہ پل شاٹ کھیل کر ٹورنامنٹ میں اپنی چوتھی نصف سینچری بنانی اور کیپیٹلز کو 9 وکٹوں سے فتح دلائی۔اس سے قبل دبئی کیپیٹلز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیزرٹ وائپرز کو 137 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ وائپرز کی ٹیم 5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز ہی بناسکی تھی ۔ کرن نے ڈین لارنس کا ساتھ دیا اور ان دونوں نے 45 رنز کی اہم شراکت کے ساتھ اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے میں مدد دی۔ وائپرز کا اسکور جب 7 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز تھا تو رنز بنانے کی رفتار سست وائپرز آخری 4 اوورز میں صرف 21 رنز ہی بنا سکے اور 137 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی ۔ وائپرز نے اپنی آخری 7 وکٹیں 36 رنز پر کھو دی تھیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: دبئی کیپیٹلز

پڑھیں:

پیپلز پارٹی اور لیگی وزرا کے ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں، شوکت یوسفزئی

پشاور:

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور لیگی وزرا کے ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں۔

اپنے ویڈیو بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ دونوں جماعتیں (پیپلز پارٹی اور ن لیگ)  نہروں پر سیاسی ڈراما کر رہی ہیں۔ اب یہ دونوں پارٹیاں جمہوری نہیں اسٹیبلشمنٹ کی ٹاؤٹ بن چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے پر کوئی توجہ نہیں،سارا زور پی ٹی آئی کو کرش کرنے پر لگا ہوا ہے،ہم نے پہلے ہی پیپلز پارٹی کو کہا تھا کہ جمہوریت کو پٹڑی سے نہ اترنے دیں۔ مسلم لیگن اسٹیبلشمنٹ کے لیے بوجھ بنتی جا رہی ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کمپرومائز جماعت ہے، معیشت کی بہتری کے دعوے جھوٹے ہیں،سندھ اور پنجاب کے وزرا کے درمیان ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں۔ پہلی مرتبہ دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف سچ اگلنے لگی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں پارٹیاں فارم 47 کی پیداوار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • الجولانی کیجانب سے قابض اسرائیلی رژیم کیساتھ دوستانہ تعلقات کا پہلا اشارہ
  • پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے
  • شاداب خان نے پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کیخلاف شاندار کامیابی
  • پیپلز پارٹی اور لیگی وزرا کے ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں، شوکت یوسفزئی
  • پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک دوسرے کی پیٹھ پر وار کر رہے ہیں۔ عمر ایوب
  • شبمن گِل اور سارہ ٹنڈولکر نے راہیں جدا کرلیں؟
  • حاکم قابض اور سسٹم فاشسٹ ہے، راجا ناصر عباس
  • پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے؟