ایکسپورٹ سہولت اسکیم کی آڑ میں کروڑوں کی ٹیکس چوری پکڑی گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے ایکسپورٹ سہولت اسکیم کی آڑ میں کروڑوں کا فراڈ پکڑ لیا۔
ایکسپورٹ سہولت اسکیم کی آڑ میں 97 کروڑ 70 لاکھ روپے کی بڑی ٹیکس چوری پکڑی گئی۔ ڈائریکٹر کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ شیراز احمد کے مطابق 2 جعلساز کمپنیوں کے گٹھ جوڑ سے قیمتی دھات کے سانچوں کی درآمد میں ای ایف ایس کا غلط استعمال ہوا۔ جعلساز کمپنیوں نے قیمتی دھات کے 47 کنٹینرز درآمد کیے۔ ایک ہزار 560 میٹرک ٹن مال غائب کرکے 111 میٹرک ٹن ظاہر کیا۔ایک جعلساز کمپنی نے 49کروڑ 90لاکھ اور دوسری کمپنی نے 47کروڑ 80لاکھ روپے کا ٹیکس چوری کیا۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس - منگل 04 فروری, 2024
ڈائریکٹر کسٹمز پی سی اے کا مزید کہنا تھا کہ جعلساز کمپنیاں ایف بی آر کی ایکٹو رجسٹریشن فہرست میں شامل نہیں ہیں۔ پی سی اے ساوتھ نے تمام ایکسپورٹ کلکٹریٹس کو الرٹ جاری کردیا ہے۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
جاپانی کمپنی نے پیٹ کی چربی ختم کرنے والا پانی متعارف کرادیا
جاپانی کمپنی Suntory نے ایک ایسا ’فنکشنل واٹر‘ متعارف کرایا ہے جو پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
اس پانی میں HMPA نامی ایک مالیکیول شامل ہے جو چاول کے بھوسے کے تخمیر سے بنتا ہے۔یہ پروڈکٹ جاپان کے قانون کے تحت منظور شدہ ہے، یعنی اسے صحت سے متعلق فوائد کے ساتھ تشہیر کرنے کی اجازت ہے۔
یہ خاص طور پر اُن افراد کے لیے ہے جنہیں پیٹ کی چربی جمع ہونے کا مسئلہ ہے، جیسے دفتر میں کام کرنے والے اور غیر مستحکم طرزِ زندگی والے افراد۔
تاہم اگرچہ دعویٰ ہے کہ یہ پانی اندرونی چربی کم کرسکتا ہے، مگر یہ معجزاتی حل نہیں ہے۔ طرزِ زندگی اور غذائی عادات کا کردار بھی بہت اہم ہے۔ اس طرح کے “پروڈکٹس” سے متعلق دعوے ہوتے ہیں مگر تمام افراد پر اس کا یکساں اثر ہو، اس کی ضمانت نہیں ہوتی۔