چترال میں بارش اور برفباری کے باعث مسافر کوسٹر الٹ گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
چترال:
لواری ٹنل ایریا میں بارش اور برفباری کی وجہ سے چترال جانے والی مسافر وین کوسٹر گئی تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دوبارہ بارش اور برفباری شروع ہوئی جس سے چترال شہر اور مضافات میں برف کی ہلکی تہہ جم گئی۔
لواری ٹنل پر برفباری کی باوجود ٹریفک رواں دواں ہے۔
لواری ٹنل پولیس کی طرف سے اسنو چین کے بغیر گاڑیوں پر ٹنل عبور کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
موٹروے ایم-5 پر بس حادثہ، ایک مسافر جاں بحق، چار زخمی
ملتان:موٹروے ایم-5 پر صادق آباد سے لاہور جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔
حادثہ ملتان کے قریب پیش آیا جب بس کا ڈرائیور اچانک اونگھنے کے باعث بس سے قابو نہ پا سکا اور وہ موٹروے سے نیچے اُتر گئی۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈی ایس پی موٹروے پولیس بھی موقع پر موجود ہیں اور تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتا چلایا جا سکے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بس میں سوار دیگر مسافروں کی زندگی بچانے کے لیے فوری طور پر کارروائیاں کی گئیں اور امدادی ٹیموں نے صورتحال پر قابو پا لیا۔