ڈی آئی خان میں مسلح افراد نے پولیو ٹیم اور پولیس پر فائرنگ کردی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
ڈی آئی خان: کرک کے علاقے سرکی لواغر میں مسلح افراد نے پولیس اور پولیو ٹیموں پر فائرنگ کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حملے کے بعد پولیس اور شرپسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، مسلح افراد نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کی بھاری فائرنگ کے باعث علاقے میں صورتحال کشیدہ ہونے ہوگئی ہے، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع کی طرف روانہ کردی گئی ہے جس کے بعد صورتحال مزید واضح ہوگی اور دو طرفہ ہوئے کسی بھی نقصان کا معلوم ہوسکے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، 6 افراد زخمی
شہر قائد کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں 6 افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کیلیے سول برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد ریسکیو حکام اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور جگہ کا معائنہ کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں دکاندار اور گاہک شامل ہیں۔