Daily Ausaf:
2025-09-18@21:42:37 GMT

اقتصادی رابطہ کمیٹی میں مہنگائی کا بھانڈا پھوٹ گیا

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

اقتصادی رابطہ کمیٹی میں مہنگائی کا بھانڈا پھوٹ گیا، اجلاس میں چینی، سبزیوں اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تو مہنگی چینی اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر بھی بات ہوئی۔اجلاس کے اعلامیے میں چینی،سبزیوں،خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کااظہار کر کے مطمئن ہو گئے۔

اجلاس میں سوال اٹھا کہ دنیا بھر میں کھانے کا تیل سستا ہے تو پاکستان میں مہنگا کیوں؟ وزیرخزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں اس بات پرحیرانی کا اظہار تو کیا لیکن قیمتیں نیچے لانے کے لیے کوئی حکمت عملی سامنے نہیں آئی۔کراچی کی بندرگاہوں پر ڈیڑھ ماہ سے خوردنی تیل سے لدے کنٹیرز کھڑے تھے، کلیئرنس نہیں دی جا رہی تھی، جس سے کھانے کا تیل مصنوعی طور پر مہنگا تو ہوگا۔

دوسری جانب ادارہ شماریات بھی الٹی گنگا بہانے لگا، ادارہ شماریات کی رپورٹ میں چینی کو چھوڑ کر ای سی سی اعلامیے کی کسی بات کی تصدیق نہیں کی گئی۔ای سی سی سبزیوں، خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پرتشویش کااظہار کرتی ہے تو ادارہ شماریات خوردنی گھی کی زیادہ قیمت رپورٹ کرتا ہے۔شہروں اور دیہات میں ادارہ شماریات آلو ٹماٹر سمیت سبزیوں کی قیمت میں کمی رپورٹ کر رہا ہے جبکہ شہر ہو یا گاؤں ملک بھر میں چکن، دال مونگ، تازہ پھل، میڈیکل ٹیسٹ اور دانتوں کا علاج مہنگا ہوا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں اضافے پر ادارہ شماریات خوردنی تیل

پڑھیں:

پی اے سی ذیلی کمیٹی اجلاس: قومی ورثہ و ثقافت سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ

فائل فوٹو۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں نوید قمر کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں کمیٹی نے قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا۔ 

اس موقع پر پی این سی اے کی جانب سے کنسلٹنٹس کی بھرتیوں سے متعلق آڈٹ اعتراض کیا گیا۔ آڈٹ حکام کےمطابق 2017 سے 2019 کے دوران کنسلٹنٹس کی تعیناتیاں کی گئیں، یہ تعیناتیاں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری اور اشتہار کے بغیر کی گئیں۔

کنوینر ذیلی کمیٹی نوید قمر نے کہا ان پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہوتا؟ آپ انکوائری کرلیں۔ کنوینر کمیٹی نے معاملے کی انکوائری کی ہدایت کی۔ کمیٹی نے اس معاملے پر 15 دنوں میں رپورٹ طلب کر لی۔ 

کمیٹی کی رکن منزہ حسن نے کہا کہ اقبال اکیڈمی کس مقصد کے لیے استعمال ہو رہی ہے؟ انھوں نے کہا اقبال ڈے پر وہاں ایک ایونٹ ہو جاتا ہے۔ نوید قمر نے کہا کبھی ان کا پرفارمنس آڈٹ ہوا ہے؟ آڈٹ حکام نے کہا کہ پرفارمنس آڈٹ نہیں ہوا۔

منزہ حسن نے کہا سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن بھی ایوان اقبال میں ہوتے ہیں، کمیٹی نے اقبال اکیڈمی اور ایوان اقبال کے پرفارمنس آڈٹ کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکو ڈک منصوبے کے معاہدوں کی منظوری دے دی
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک منصوبے کے معاہدوں کی منظوری دیدی
  • ریکوڈک منصوبے سے طویل المدتی سماجی و اقتصادی خوشحالی آئے گی، وفاقی وزیرخزانہ
  • چین اور امریکہ کے اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے نتائج مشکل سے حاصل ہوئے ہیں، چینی میڈیا
  • سکھر چیمبر آف کامرس میں پولیس کوآرڈینیشن کمیٹی کا تیسر اجلاس
  • پی اے سی ذیلی کمیٹی اجلاس: قومی ورثہ و ثقافت سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ
  • قائمہ کمیٹی اجلاس میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سے متعلق سوالات
  • اگست میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 3 فیصداضافہ
  • پاکستان اور ایران کا باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
  • چین اور امریکہ کے درمیان ٹک ٹاک کے مسئلے کے مناسب حل کے لیے بنیادی فریم ورک پر اتفاق