معروف یوٹیوبر سے 300 سے زائد لڑکیوں کی نجی ویڈیوز برآمد
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکار راج ترن اور ان کی سابقہ محبوبہ و ماڈل گرل لوانیہ کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
گزشتہ سال اداکار راج ترن اور ان کی سابقہ محبوبہ و ماڈل گرل لوانیہ کا معاملہ سامنے آیا تھا اور اداکارہ نے سابقہ دوست پر چیٹنگ اور دیگر مقدمات درج کرائے تھے جس پر پولیس نے اسے شامل تفتیش بھی کیا تھا۔اب اسی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور اداکارہ کے پیش کردہ ثبوتوں کی بنیاد پر پولیس نے یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا ہے۔اداکارہ نے پولیس کو تفتیش میں بتایا تھاکہ یوٹیوبر لڑکیوں کی خفیہ اور نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کرکے بلیک میل کرتا ہے جس پر پولیس نے کارروائی کی۔
رپورٹس کے مطابق حیدرآباد پولیس نے یوٹیوبر مستان سائی کو گرفتار کیا جس کے پاس سے 300 سے زائد خواتین کی خفیہ و نجی ویڈیوز برآمد کی ہیں۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یوٹیوبرز لڑکیوں سے محبت اور شادی کے دعوے کرتاتھا اور خفیہ طور پر ویڈیوز بنا لیتا تھا جبکہ یہی ملزم منشیات کیس میں گرفتار بھی ہوچکا ہے۔بھارتی پولیس نے متاثرہ خواتین سے سامنے آنے اور مقدمہ درج کرانے کی اپیل کی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پولیس نے
پڑھیں:
ٹک ٹاک نے تین ماہ میں پاکستانیوں کی کتنی ویڈیوز ڈیلیٹ کیں؟
کراچی:ٹک ٹاک نے سال 2025ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کردی۔
یہ رپورٹ جنوری 2025ء سے مارچ 2025ء تک کے اعداد و شمار پر مبنی ہے جس کے مطابق ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر تین کے دوران پاکستان میں کل 24,954,128 ویڈیوزحذف کیں۔
پاکستان میں پیشگی طور پر ویڈیوز کو حذف کرنے کی شرح انتہائی بلند رہی جو 99.4 فیصد تھی جس میں 95.8 فیصد ویڈیوز 24 گھنٹوں کے اندر ہی حذف کردی گئی۔
عالمی سطح پر ٹک ٹاک نے اس سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 211 ملین ویڈیوز حذف کیں جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیے گئے کل مواد کا تقریباً 0.9 فیصد ہیں۔
حذف کی گئی ویڈیوز میں سے 184,378,987 ویڈیوز خودکار نظام کے ذریعے شناخت کرکے حذف کی گئیں تاہم 7,525,184 ویڈیوز کو مزید جانچ کے بعد بحال کر دیا گیا۔
پیشگی حذف کرنے کی شرح 99.0 فیصد رہی اور 94.3 فیصد نشان زدہ کانٹنٹ کو پوسٹ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی حذف کردیا گیا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حذف کی گئی کل ویڈیوز کا ایک بڑا حصہ — 30.1 فیصد— حساس یا بالغ موضوعات پر مشتمل تھا جو کانٹنٹ کے حوالے سے ٹک ٹاک کی پالیسیوں کے مطابق نہیں تھا۔
مزید برآں 11.5 فیصد ویڈیوز نے پلیٹ فارم کے تحفظ اور شائستگی کے معیارات کی خلاف ورزی کی جبکہ 15.6 فیصد نے پرائیویسی اور سیکیورٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کی۔
اس کے علاوہ حذف کی گئی ویڈیوز میں سے 45.5 فیصد کو غلط معلومات کے طور پر نشان زد کیا گیا اور 13.8 فیصد ویڈیوز کو ترمیم شدہ میڈیا اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ کانٹنٹ کے طور پر شناخت کیا گیا۔