گردن توڑ بخار کی ویکسین نایاب، عمرہ زائرین پریشان
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب بھر میں گردن توڑ بخار کی ویکسین کی شدید قلت کے باعث عمرہ زائرین کے لیے ویکسین کا حصول ناممکن ہوگیا، جس سے ان کی پریشانی بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں گردن توڑ بخار کی ویکسین کی شدید قلت ہوگئی، عمرہ زائرین کے لیے گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی ہونے سے پریشانی بڑھ گئی جبکہ عمرہ زائرین کے لیے گردن توڑ بخار کا حصول ناممکن ہوگیا۔
محکمہ صحت کے پاس گردن توڑ بخار کا اسٹاک میسر نہیں ہے، گردن توڑ بخار کی ویکسین بلیک میں مہنگے داموں فروخت ہونے کی وجہ سے گردن توڑ بخار کی ویکسین کے لیے عمرہ زائرین دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عمرہ زائرین کے لیے سفر سے 10 روز قبل ویکسین لگوانا لازمی ہے۔
پنجاب میں گردن توڑبخارکی ویکسین کی شدیدقلت،عمرہ زائرین پریشان
مزیدپڑھیں:رمضان پیکیج:فی خاندان 10 ہزار روپے دینے کا اعلان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عمرہ زائرین کے لیے
پڑھیں:
کراچی: کینالز کیخلاف سندھ بار کونسل کی ہڑتال، سائلین پریشان
کراچی سٹی کورٹ — فائل فوٹومتنازع نہروں کے خلاف سندھ بار کونسل کی صوبے بھر میں ہڑتال کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے۔
کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک نہروں کی تعمیر کا نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔
سٹی کورٹ میں چوتھے روز بھی تالہ بندی جاری رہی اور قیدیوں کو پیشی کے لیے نہیں لایا گیا۔
خیرپور میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے پر وکلاء کا احتجاج جاری ہے۔
سٹی کورٹ میں سیکڑوں کیسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہونے پر سائلین پریشانی کا شکار ہیں۔
دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں عدالتی امور معمول کے مطابق جاری ہیں۔