کراچی واٹر کارپوریشن نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی:
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان کی بہترین حکمت عملی اور دن رات محنت و لگن کے بعد واٹر کارپوریشن نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ادارے کی ماہانہ آمدنی میں ریکارڈ اضافہ کرلیا جس کے بعد واٹر کارپوریشن کی ماہانہ آمدنی 2 بلین سے تجاوز کرگئی جو واٹر کارپوریشن کی تاریخ میں ایک ریکارڈ اضافہ ہے۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق واٹر کارپوریشن میں جدید اصلاحات اور تمام افسران و ملازمین کی بہترین کارکردگی اور انتظامیہ کی بہتر حکمت عملی کے باعث قلیل مدت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
اس حوالے سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ریکارڈ آمدنی کرنے پر ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان سمیت تمام افسران و ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ واٹر کارپوریشن کے مالی استحکام کی طرف ایک بہت بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے کیونکہ آمدنی بہتر ہونے کا فائدہ نہ صرف ادارے کو ہوگا بلکہ ملازمین سمیت شہریوں کو بھی ہوگا۔
انہوں نے کہا ادارے کی آمدنی بہتر ہوگی تو شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے اور جاری تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جا سکتا ہے انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں واٹر کارپوریشن کی آمدنی مزید بڑھانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے اور ہم سب مل کر واٹر کارپوریشن کو ایک مثالی ادارہ بنانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جبک صارفین سے درخواست ہے کہ وہ اپنے ماہانہ بلز اور بقایاجات بروقت جمع کروائیں تاکہ انہیں فراہمی و نکاسی آب کی مزید بہتر سہولیات فراہم کی جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: واٹر کارپوریشن کی بہتر
پڑھیں:
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایس سی سی)کے وفد نے یہاں ملاقات کی۔ وفد میں سی ایس سی سی کے جنرل منیجر گے لیانگ، اسسٹنٹ جنرل منیجر ہانگ شیائو اور سیکرٹری وومینگ ینگ شامل تھے۔ بلاول بھٹو زرداری سے بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر سونگ لنگ بن، چیف کنسلٹنٹ بے چی اور کنسلٹنٹ بے لن نے بھی ملاقات کی۔(جاری ہے)
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری سمیت اہم منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، انہیں ڈیجیٹل اور گرین انفرا سٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے دنیا کے اہم تعمیراتی منصوبوں میں کلیدی کردار پر چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کی قابلیت کو سراہا۔ سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور وزیر برائے توانائی ناصر شاہ بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔