رتن ٹاٹا کے منیجر کو ٹاٹا موٹرز میں اعلیٰ عہدہ مل گیا، جذباتی پیغام شیئر کیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
رتن ٹاٹا کے قریبی ساتھی اور منیجر شانتنو نائڈو نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے ایک اہم موڑ کا اعلان کردیا۔
نائڈو کو رتن ٹاٹا کے آخری برسوں میں ان کے سائے کے طور پر دیکھا جاتا تھا، انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈ اِن پر اپنی نئی تقرری کی خبر شیئر کی۔
اپنی جذباتی پوسٹ میں انہوں نے تحریر کیا کہ ’یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں ٹاٹا موٹرز میں جنرل منیجر (ہیڈ-اسٹریٹیجک انیشیٹوز) کے طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال رہا ہوں۔‘
انہوں نے اپنی ذاتی وابستگی پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہ، ’مجھے یاد ہے جب میرے والد ٹاٹا موٹرز پلانٹ سے سفید قمیض اور نیوی پینٹ میں گھر آیا کرتے تھے اور میں کھڑکی میں کھڑا ان کا انتظار کیا کرتا تھا۔ آج وہ لمحہ مکمل ہو گیا۔‘
نائڈو نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ ٹاٹا نینو کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘
نائڈو اور رتن ٹاٹا کا رشتہ محض پیشہ ورانہ نہیں بلکہ ذاتی نوعیت کا تھا۔ رتن ٹاٹا نے اپنی وصیت میں نائڈو کا ذکر کیا اور ان کے ساتھ ایک نایاب تعلق کو تسلیم کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس رتن ٹاٹا ممبئی میں مختصر علالت کے بعد چل بسے تھے۔ انکی عمر 86 برس تھی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے اپنی
پڑھیں:
بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر کراچی کے پارک میں موجود مردہ کوؤں کی ویڈیو شیئر کردی، یہ ماجرا کیا ہے؟
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں میجر خالد شہید پارک میں مردہ کوؤں کی مبینہ ویڈیو کو موسیقار بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔ بلال مقصود نے کہا چند دنوں سے پارک میں روز دو یا تین مردہ کوّے نظر آرہے تھے، آج تو تقریباً 50 سے 60 مردہ کوّے نظر آئے۔ ترجمان ہارٹیکلچر سوسائٹی رفیع الحق نے کہاکہ کوے اور چیلیں زیادہ تر کچرے سے خوارک حاصل کرتے ہیں، ہو سکتا ہے پرندے کچرے سے زہر خوانی کا شکار ہوئے ہوں۔اس کے علاوہ محکمہ جنگلی حیات سندھ نے بھی پارک کا دورہ کیا تاہم کچرا کنڈیاں صاف ہونے کی وجہ سے کوئی ثبوت نہ مل سکا، پارک میں مردہ چیل اور کوے بھی نہیں نظر آئے۔