سجاول: والد کے موبائل نہ دلانے پر 13سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
علامتی تصویر۔
سجاول میں 13سال کے لڑکے نے والد سے ناراضگی پر مبینہ طور پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق سجاول کے گاؤں سومار ہنگورجو میں لڑکے نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
لڑکے والد علی حسن نے کہا کہ 13سال کے بیٹے نے موبائل فون نہ دلانے پر خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔
پولیس کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم اور تحقیقات جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
پنجاب کے اسکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے پنجاب اسمبلی کے سرکاری اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد جمع کرائی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، موجودہ دور میں موبائل اور سوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنےکا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
متن میں لکھا گیا ہے کہ پہلے قدم کے طورپر یہ ایوان تجویز کرتا ہے کہ تمام اسکولز میں طلبا کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں قانون سازی کی جائے۔