مصری فوج کا شمالی سینا میں ٹینکوں اور عسکری گاڑیوں کے ساتھ گشت
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصری فوج نے شمالی سینا میں ٹینکوں اور عسکری گاڑیوں کے ساتھ گشت شروع کردیا۔ یہ اقدام غزہ کی پٹی کی آبادی کو سینا منتقل کرنے کے امکان کے حوالے سے کیا جارہا ہے۔ مصری فوج نے غزہ کی جنگ چھڑنے کے بعد کئی ماہ قبل سرحد پر فوجی ساز و سامان اور عسکری کمک بھیج دی تھی۔گزشتہ ہفتے رفح کراسنگ کو دوبارہ سے کھول دیا گیا جس پر مئی میں اسرائیل نے قبضہ کر لیا تھا۔ اس گزر گاہ کو غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کے سلسلے میں کھولا گیا۔واضھ رہے کہ معاہدہ 19 جنوری سے نافذ العمل ہواہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کی جانب سے متعلقہ افسران کو ہنگامی مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ سڑکوں پر چلنے والی تمام بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کی نشاندہی کی جائے اور موٹر وہیکل آرڈیننس قواعد کے مطابق ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قانون پر مکمل عمل درآمد کے لیے صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن شروع کیا جائے، جبکہ کارروائی کی روزانہ رپورٹ آئی جی آفس کو ارسال کی جائے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مزید ہدایت دی کہ یہ بتایا جائے کہ اب تک کتنی گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں، کتنے مقدمات درج ہوئے اور کتنی گرفتاریاں عمل میں آئیں۔ذرائع کے مطابق یہ مراسلہ ایڈیشنل آئی جی، تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو ارسال کیا گیا ہے تاکہ صوبہ بھر میں یکساں کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔