لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ گہری نیند سونے والے عالمی اداروں کو کشمیریوں کا بہتا ہوا خون نظر کیوں نہیں آتا؟ آج بھی آزادی کے حصول کیلئے ہر کشمیری کی آس زندہ ہے۔ 5 فروری جیسے ایونٹ کو منانے کا مقصد دنیا اور انٹرنیشنل میڈیا کو بتانا ہے کہ کشمیر آج بھی لہو لہو ہے، یہاں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ ان پر ظلم ہو رہے ہیں۔ کشمیر کے نام نہاد چیمپئن 15 منٹ احتجاج کر کے واپس بلوں میں جا چھپتے تھے۔ کشمیر کے مسئلہ کو نواز شریف کے سوا کسی نے دنیا کے سامنے نہیں اٹھایا۔ کشمیریوں کی حمایت میں عوامی احتجاج حکومت کروا رہی ہے۔ ن لیگ کا کریڈٹ ہے کہ یہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر ان کے ہمیشہ ساتھ کھڑی ہے، ہم نے سفارتی سطح پر بھی کشمیریوں کیلئے جو ہو سکا وہ کیا اور کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لبرٹی چوک پر پریس کانفرنس  میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پانچ فروری کو ایک نئے رنگ، جوش اور جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں۔ وزیر اعلٰی مریم نواز خود لبرٹی چوک پر آج خطاب کریں گی اور کشمیری حق خودارادیت پر عالمی برادری اور بین الاقوامی میڈیا کو پیغام دیں گی کہ کشمیر پر اس طرح بات نہیں ہوتی جس طرح ہونی چاہیئے۔ مریم نواز خود کشمیری ہیں، ان کے جذبات بھی کشمیری ہیں، کشمیریوں کو جب تک حق خودارادیت نہیں مل جاتی آزادی انجام تک نہیں پہنچتی۔ کشمیر اس وقت جیل و قید میں ہے، کشمیری شہداء ہمارے بہن بھائی ہیں۔ لبرٹی چوک سے اٹھنے والی ہر آواز دنیا کے ہر  ایوان تک پہنچے گی۔ ہر ایک سیاسی جماعت کو اپنے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ سیاسی جماعتوں کے پاس کچھ بتانے کیلئے نہیں ہے، سندھ والی بہن کو اپنی معاشرتی علوم اور منصوبے نکال کر دیکھ لینے چاہیے۔ سندھ حکومت کا صرف ایک ہی کام ہے کہ وہ مریم نواز کے کام میں کیڑے نکالے۔ دہشت گردی میں جو بھی ملوث ہو گا اس کا نام لیا جائے گا، ہم مچھر بھی مر جائے تو اس کا الزام بھارت پر نہیں ڈالتے، بھارت حالات خراب کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ مگر دکھ کی بات ہے کہ ہمارے شہداء پر ہماری سیاسی جماعتیں غلیظ باتیں کرتی ہیں۔  جو ڈٹ کے کھڑا تھا وہ اب کبھی پاؤں پکڑتا ہے تو کبھی خط لکھتا ہے۔ فساد خان خط کے جواب کیلئے ترستا رہے گا مگر اس کو جواب نہیں آئے گا۔ پاکستان میں امن کیلئے فوج قربانیاں دے رہی ہے، شہداء ہمارے سر کا جھومر ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 1200مثالی گاؤں منصوبے کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن طلب کرلی

---فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مثالی گاؤں پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کے لیے ڈیڈ لائن طلب کر لی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں 1200دیہات مثالی گاؤں بنانے کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ پروجیکٹ کے تحت 130دیہاتوں میں ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔

اس موقع پر مریم نواز نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ میں عوام کی ضروریات کو مدِ نظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا، مثالی دیہات میں واٹر سپلائی، سیوریج اور ویسٹ مینجمنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت چلانے کیلئے آپ کے مشوروں کی ضرورت نہیں، گورنر پنجاب کے خط پر عظمی بخاری کا ردعمل
  • حکومت چلانے کیلیے آپ کے مشوروں کی ضرورت نہیں، گورنر پنجاب کے خط پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 1200مثالی گاؤں منصوبے کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن طلب کرلی
  • گورنرپنجاب کا سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کیلئے مریم نواز کو خط
  • ایگریکلچر گریجویٹس کیلئے انٹرن شپ کے دوسرے فیز کا آغاز، 60 ہزار ماہانہ ملیں گے
  • بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات مل رہی ہیں، عظمی بخاری
  • "پاکستان کا نوجوان باشعور ہے اور اب وہ کسی بھی فتنے کے جھانسے میں نہیں آئے گا: عظمیٰ بخاری
  • جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، الطاف بٹ
  • سردار مسعود خان کا تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد پر زور
  • 9 مئی مقدمات کے فیصلے آنا انصاف کی سمت اہم پیشرفت: عظمیٰ بخاری