ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی کی تنزیلہ امہ حبیبہ سے اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
ماتلی(نمائندہ جسارت)ایس ایس پی بدین شیراز نظیر اور ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی نے وزیر اعلیٰ سندہ کی اسپیشل اسسٹنٹ تنزیلہ امہِ حبیبہ کی رہائش گاہ ماتلی پہنچ کر ان کے بڑے بھائی شکیل احمد باری کے انتقال پر تعزیت کی اور درجات بلندی کی دعا فرمائی۔انہوں نے تنزیلہ امہِ حبیںہ کے ساتھ ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر دلی افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا فرمائی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بدین ڈاکٹر انجم علی سومرو، ڈاکٹر کامل میمن، انچارج ڈی آئی بی انسپکٹر ایاز علی میمن، ایس ایچ او تھانہ ماتلی انسپکٹر محمود احمد خان اور پی آر ٹو ایس ایس پی بدین عزیز مندھرو موجود تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔