مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں: عطاء اللّٰہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
عطاء اللّٰہ تارڑ — فائل فوٹو
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ آج مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی، سفارتی حمایت جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بہادر جوانوں، ماﺅں اور بہنوں کی لازوال قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، کشمیری عوام اپنے حق کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کشمیری اپنےحقِ آزادی کے حصول کے لیے ایک بے مثال، تاریخی جدوجہد میں مصروف ہیں۔
عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا خاتمہ ہونا چاہیے، پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیشہ ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی اربوں کی اووربلنگ شرمناک اقدام) حافظ نعیم(
حکومت کو عوام سے لوٹی ہوئی یہ رقم واپس کرنی چاہیے، اووربلنگ کرپشن اور بدانتظامی کی بدترین شکل ہے
لائن لاسز اور نااہلی چھپانیکیلئے عوام پر 244 ارب کا بوجھ ڈالنا انتہائی شرمناک ہے، ایکس پر اظہار خیال
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے آڈٹ رپورٹ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اربوں کی اووربلنگ کی نشاندہی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائن لاسز اور نااہلی چھپانے کے لیے اووربلنگ کے ذریعے عوام پر 244 ارب کا بوجھ ڈالنا انتہائی شرمناک ہے، حکومت کو عوام سے لوٹی ہوئی یہ رقم واپس کرنی چاہیے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اووربلنگ کرپشن اور بدانتظامی کی بدترین شکل ہے۔ حکمرانوں اور اداروں کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔یاد رہے کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئیسکو، لیسکو، میپکو، سیپکو، ہیسکو، پیسکو، کیسکو اور ٹیسکو نے 244ارب کی اووربلنگ کی ہے۔ کمپنیوں نے عوام کو رقم واپسی کے دعوے کیے ہیں تاہم آڈٹ کے دوران اس دعوے کو ثابت کرنے کے لیے کسی قسم کے دستاویزی ثبوت پیش نہیں کیے۔