حکومت کپاس کی پیداوار بحال کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے، ماہرین، کاشتکاروں کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
جنوبی پنجاب میں تحقیق کے مرکز ملتان میں پہلی ’قومی کپاس بحالی کانفرنس‘ میں شرکت کرنے والے ماہرین اور کاشتکاروں نے کپاس کی پیداوار میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں کپاس کی پیداوار کی بحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے۔
نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مقررین نے ملکی معیشت میں کپاس کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے جامع پالیسی اصلاحات کی فوری ضرورت پر زور دیا، جس میں زیادہ پیداوار اور ماحولیات کے مطابق لچکدار بیجوں کی اقسام کی ترقی، مؤثر آبپاشی کے نظام اور کسانوں کی معاونت کے پروگراموں میں اضافہ شامل ہے۔
کپاس کی ویلیو چین کے ہر مرحلے میں جدید ٹیکنالوجی کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا تاکہ پیداوار، پروسیسنگ، تجارت اور برآمدات کو مضبوط بنایا جا سکے۔
رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون نے کپاس کی پیداوار بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تحقیقی اداروں کو مالی وسائل فراہم کرنے اور پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی (پی سی) کو پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) میں ضم کرنے کا مطالبہ کیا۔
رکن پنجاب اسمبلی رانا اقبال سراج نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا اور کپاس کی کاشت کے تحفظ کے لیے کاٹن بیلٹ میں گنے اور چاول کی کاشت پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی۔
سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ وسیم اجمل چوہدری نے کپاس کی پیداوار میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مشترکہ کوششوں پر زور دیا اور یقین دلایا کہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی، تاکہ کپاس کا شعبہ عالمی سطح پر مسابقتی اور پائیدار رہے۔
انٹرنیشنل کاٹن ایڈوائزری کمیٹی (آئی سی اے سی) کے مشیر ڈاکٹر ایرک نے کپاس کی پیداوار کو بہتر بنانے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور تجارتی پالیسیوں کی حمایت کے لیے ادارے کی عالمی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے آئی سی اے سی کی جانب سے پاکستان کو تکنیکی مہارت، بیج کی بہتر اقسام اور جدید زرعی طریقوں کے ذریعے معاونت فراہم کرنے کے کردار پر روشنی ڈالی۔
ڈائریکٹر جنرل گرین پاکستان انیشی ایٹو، میجر جنرل (ریٹائرڈ) شاہد نذیر نے بنجر زمینوں کی بحالی، جدید زرعی مشینری کی فراہمی اور کپاس کے کاشتکاروں کی مدد کے لیے زرعی مالز کے قیام پر زور دیا۔
ڈائریکٹر جنرل لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم (ایل آئی ایم ایس) میجر جنرل محمد ایوب احسن بھٹی نے موثر لینڈ مینجمنٹ کی اہمیت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ لینڈ ریکارڈ سسٹم کو جدید بنانے اور ایل آئی ایم ایس کے ذریعے وسائل کے استعمال کو بہتر بنانے سے کپاس کی پیداوار کو بہتر بنانے میں بہت مدد ملے گی۔
کاٹن کنیکٹ کی چیف ایگزیکٹو افسر ایلیسن وارڈ نے کانفرنس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے پائیدار پیداوار کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کاٹن کنیکٹ کی جانب سے چھوٹے کاشتکاروں کو تربیت دینے، پانی کے انتظام کو بہتر بنانے، نامیاتی کاشتکاری کو فروغ دینے اور کپاس کے شعبے میں خواتین کی شرکت بڑھانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کیا۔
پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی (پی سی سی سی) کے نائب صدر ڈاکٹر یوسف ظفر نے صنعت کی بحالی کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر اظہار خیال کیا، انہوں نے موسمیاتی تبدیلی اور پانی کی قلت جیسے پیداواری چیلنجز پر قابو پانے کے لیے تحقیق، جدت طرازی اور نئی ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے پر زور دیا۔
صنعت کے ممتاز ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز نے کپاس کی صنعت کو درپیش چیلنجز اور مجوزہ حل کے بارے میں اپنی رائے اور معلومات کا تبادلہ کیا۔
پی سی سی سی کے زیراہتمام ایک پلیٹ فارم قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا جسے کاٹن کنیکٹ کی معاونت حاصل ہوگی، پریمارک، بی سی آئی اور اے پی ٹی ایم اے کے ساتھ ساتھ کئی سرکاری محکمے بھی اس کی معاونت کریں گے۔
ماہرین نے ملک کی کپاس کی صنعت کی بحالی کے لیے مشترکہ کوششوں کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے پیداواری چیلنجز پر قابو پانے کے لیے پائیداری، جدید ٹیکنالوجی اور پالیسی اصلاحات کی اہمیت پر زور دیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کپاس کی پیداوار کو بہتر بنانے پر زور دیا کرتے ہوئے انہوں نے کی بحالی کی اہمیت کے لیے
پڑھیں:
صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلئے مشترکہ اقدامات کا عزم
ویب ڈیسک:صدر مملکت سے چینی سفیر نے ملاقات کی جس میں خطے میں امن کیلئے مشترکہ اقدامات کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہےخ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، پاکستانی عوام اپنے آہنی بھائی چین کی مستقل حمایت پر شکرگزار ہیں، چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
اس موقع پر چینی سفیر نے صدرمملکت کی آنے والی سالگرہ پر صدر شی جن پنگ کی جانب سے دلی نیک خواہشات کا خصوصی پیغام پہنچایا۔