ایف آئی اے نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 2 مسافروں کو حراست میں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دو مسافروں کو حراست میں لے لیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق حراست میں لیے گئے مسافر سعودی عرب اور سینیگال سے واپس پاکستان پہنچے تھے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار مسافروں نے یورپ جانے کے لیے انسانی اسمگلرز کو پیسے دیے تھے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے ایک مسافر کو گرفتار کرلیا۔
دوسرے مرحلے میں دونوں افراد کو موریطانیہ سے اسپین بھجوایا جانا تھا جبکہ کشتی حادثے کے بعد دونوں افراد آگے جانے کے بجائے واپس پاکستان آگئے۔
ایف آئی اے نے دونوں افراد کو اسمگلرز سے متعلق معلومات لینے کے لیے حراست میں لیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی جھڑپ میں بھارتی فوج کا اہلکار ہلاک
مقبوضہ کشمیر کے ضلع اودھم پور میں بھارتی فوج اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پہلگام حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کو الرٹ کردیا گیا تھا۔
ضلع اودھم پور میں سیکیورٹی آپریشن کے لیے جانے والی بھارتی فوج کی ٹیم پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔
دو طرفہ فائرنگ کے دوران اب تک ایک بھاتی فوج کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ جھڑپ اب بھی جاری ہے۔
جائے وقوعہ پر ایمبولینسوں کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
میڈیا کو بھی جائے وقوعہ پر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ بھارتی فوج کی مزید نفری کو طلب کرلیا گیا۔