کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا: آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر—فائل فوٹو
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مظفرآباد کا دورہ کیا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور یادگار شہداء پر پھول رکھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کشمیر میں چیلنجنگ آپریشنل حالات کے مقابلے میں تعینات افسروں اور سپاہیوں کی تعریف کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت 5 اگست 2019ء کی سوچ سے باہر نکلے۔
آرمی چیف نے جوانوں کی غیرمتزلزل لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاری کی بھی تعریف کی اور جوانوں کے بلند حوصلے اور چوکس رہنے کو سراہا۔
انہوں نے مسلح افواج کی جنگی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اشتعال انگیزی کو روکنے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے اعلیٰ آپریشنل تیاریوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی مظالم سے کشمیریوں کی جدوجہد کمزور نہیں ہو گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر
پڑھیں:
ایشیا کپ 2025: پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا 21 ستمبر کو دبئی میں ہوگا
ایشیا کپ ٹی 20 کے شائقین کے لیے بڑی خبر — پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر سپر فور مرحلے میں مدمقابل ہوں گی۔ یہ ہائی وولٹیج مقابلہ 21 ستمبر (اتوار) کو دبئی کے میدان میں کھیلا جائے گا، جہاں روایتی حریفوں کا ٹاکرا ہمیشہ کی طرح بھرپور جوش و خروش سے بھرپور ہوگا۔
پاکستان نے دبئی میں جگہ بنالی
پاکستان نے گزشتہ روز دبئی میں ہونے والے اہم میچ میں متحدہ عرب امارات کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنا لی۔ ٹیم نے نہ صرف میدان میں بیٹنگ پریشر کو سنبھالا بلکہ میدان سے باہر درپیش چیلنجز پر بھی قابو پاتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھائی۔
کرکٹ دیوانوں کے لیے تیار رہنے کا وقت!
پاکستان بمقابلہ بھارت کے میچز ہمیشہ جذبات، مہارت، اور بھرپور مقابلے سے بھرے ہوتے ہیں — اور اب ایک اور بڑا معرکہ 21 ستمبر کو دبئی میں ہونے جا رہا ہے۔ کیا گرین شرٹس اپنی شاندار کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے فتح سمیٹ سکیں گے؟ سب نظریں اسی دن پر جمی ہیں۔