حدیقہ کیانی نے اپنی ہم شکل بہن متعارف کرادی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے حال ہی میں اپنی بہن کو سوشل میڈیا پر متعارف کروا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔ حدیقہ کیانی، جو اپنی منفرد آواز اور صوفیانہ موسیقی کے لیے جانی جاتی ہیں، سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کے یادگار لمحات شیئر کرتی ہیں۔
حال ہی میں، حدیقہ کیانی نے اپنی بہن کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کیں، جنہیں دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے۔
تصاویر میں دونوں بہنیں ایک دوسرے سے اتنی مشابہت رکھتی ہیں کہ صارفین نے انہیں جڑواں بہنیں قرار دینا شروع کر دیا۔ واحد نمایاں فرق دونوں کے بالوں کا رنگ تھا، ورنہ چہرے کے نین نقش اور رنگت میں حیران کن مماثلت دیکھنے میں آئی۔
View this post on InstagramA post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)
تصاویر کے ساتھ حدیقہ کیانی نے اپنی بہن کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، ’سالگرہ مبارک ہو میری خوبصورت بہن!‘
یہ پوسٹ منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مداحوں نے حدیقہ کیانی کی بہن کے حسن اور مشابہت پر خوب تبصرے کیے۔ کسی نے انہیں ’حدیقہ کیانی کی کاربن کاپی‘ کہا تو کسی نے تصویر کو مصنوعی ذہانت کا کمال قرار دے دیا۔
یہ تصاویر اس وقت انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہیں، اور مداح مزید تفصیلات جاننے کے لیے بے تاب نظر آتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:امریکی خاتون کی حرکتیں اور رویہ دیکھ کر غیرملکی بھی حیران، پاکستانیوں کو انتہائی ’صابر‘ قرار دے دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: حدیقہ کیانی نے
پڑھیں:
کارتک آریان نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا
بھارتی اداکار کارتک آریان نے اپنی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ گوشت کے بجائے مکمل سبزیوں پر مبنی غذا کا استعمال کرتے ہیں۔
ایک حالیہ پوڈکاسٹ گفتگو میں 34 سالہ کارتک نے اپنی صحت مند طرزِ زندگی کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔کارتک نے بتایا کہ ان کی فٹنس کا دارومدار مہنگی یا پیچیدہ ڈائیٹس پر نہیں بلکہ باقاعدگی سے سادہ خوراک کا استعمال اور روز مرہ کی زندگی میں نظم و ضبط پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے قدرت سے حاصل ہونے والے غذائی اجزاء پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق ’میں نے ویجیٹیرین ڈائیٹ پر باڈی بنائی ہے، پنیر کھایا، اسپراؤٹس کا استعمال کیا، پلانٹ بیسڈ پروٹین لیا اور رات کو ایک سوپ پی کر سو جاتا تھا‘۔
اداکار نے مزید انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ چھ ماہ سے ہر رات ایک ہی طرح کا ٹماٹر کا سوپ پیتے آرہے ہیں جو ان کی عادت بن چکی ہے۔ ان کے بقول ’یہ ایک روبوٹک روٹین بن گیا ہے۔ چھ مہینے سے وہی ٹماٹر کا سوپ پیتا ہوں، اس میں کوئی تبدیلی نہیں آتی‘۔
کارتک آریان نے بتایا کہ ان کی متوازن اور صاف ستھری ڈائیٹ میں دالیں، ٹوفو، پنیر اور اسپراؤٹس شامل ہیں جو انہیں توانائی اور فٹنس برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔