حیدرآباد: 4 ایس ایچ اوز کی احتجاجاً 1 ماہ چھٹی کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
حیدر آباد کے مختلف تھانوں کے اسٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ اوز) نے احتجاجاً 1 ماہ چھٹی کی درخواستیں دے دیں۔
گزشتہ روز وکلاء کے احتجاج اور مطالبات منظور کروانے پر ایس ایچ اوز نے احتجاج کیا اور ایک ماہ کی چھٹی کی درخواستیں دے دیں۔
ایس ایچ اوز نے مؤقف اختیار کیا کہ وکلاء نے اپنے ناجائز مطالبات منوانے کےلیے سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آفس میں دھرنا دیا۔
انکا کہنا تھا کہ وکلاء نے اس دوران پولیس افسران سے گالم گلوچ کی، دھمکیاں دیں، اس سے پولیس کا امیج متاثر ہوا جس کی وجہ سے بطور ایس ایچ او اپنے فرائض کی انجام دہی میں دشواری ہو رہی ہے۔
ایس ایچ اوز کا مؤقف ہے کہ پولیس کے محکمے کی تذلیل کی گئی، جرائم پیشہ عناصر طعنہ زن ہیں، پولیس کا وقار مجروح ہوا ہے۔
چھٹی کی درخواست دینے والوں میں انسپکٹر جنید عباس، انسپکٹر عبدالرزاق پٹھان، انسپکٹر طاہر حسین مغل اور انسپکٹر محمد فہیم فتح شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وکلاء نے ساتھی وکیل پر مقدمہ درج کیے جانے پر ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج کیا اور 13 گھنٹے طویل دھرنا دیا۔
وکلاء احتجاج کے دوران سرکاری گاڑیوں پر بھی حملہ آور ہوئے تھے جبکہ ایس ایس پی کے تبادلے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم ہوا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایس ایچ اوز چھٹی کی
پڑھیں:
پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں کر رہا، وہ احتجاج نہ کرے تو کیا کرے؟، اسد عمر
لاہور:سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ امید ہے کہ جن پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزا ملی ہے انہیں اوپر کی عدالتوں سے ریلیف ملے گا۔
لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ساتھ بیٹھیں اور مذاکرات کریں، پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں کر رہا، وہ احتجاج نہیں کریں گے تو اور کیا کریں گے؟، ان کے پاس سوائے احتجاج کے اور کوئی رستہ نہیں چھوڑا جا رہا۔
اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگوں کو سزائیں ہو رہی ہیں، جن لوگوں کو سزائیں ہوئیں میں ان سب کو ذاتی طور پر جانتا ہوں، جب یہ تمام لوگ اوپر عدالت میں جائیں گے تو انصاف ملے گا، پاکستان کی سیاست میں یہ تمام لوگ تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست کے ذریعے مسئلے کا حل کیا جائے، تحریک انصاف والوں سے اس وقت کیا کہا جا سکتا ہے اُن کو تو سزائیں ہو رہی ہیں، میری ہمدردی تمام لوگوں کے ساتھ ہے، اس وقت پی ٹی آئی والوں کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ ہی نہیں بچا۔