پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر و چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے کہا ہے کہ میں سیاسی کارکن ہوں، اگر عمران خان نے بھی میری بات نہ مانی تو صدارت سے الگ ہو جاؤں گا۔ چوروں کو پارٹی میں برداشت نہیں کیا جائےگا۔

مرادن میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہنے کی جرأت رکھتا ہوں، میں سیاسی کارکن ہوں سیاسی نوکر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان نے اپنے ملک کے سپہ سالار کو خط لکھا، اس میں غلط کیا ہے، جنید اکبر نے سوال اٹھا دیا

انہوں نے کہاکہ چوروں کو پارٹی میں برداشت نہیں کیا جائےگا، ہم سیاست کو کاروبار نہیں بنائیں گے، ہر کارکن کی رپورٹ عمران خان تک پہنچائی جائےگی۔

جنید اکبر نے کہاکہ جب تک عمران خان کا علی امین گنڈاپور پر اعتماد پر ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم سے غلطیاں ہوئیں جن کا خمیازہ آج بھگت رہے ہیں، جو لوگ آج ہم پر ہنس رہے ہیں کل اسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑےگا۔ ادارے ہمارے اپنے ہیں، ان کی مضبوطی ملک کی مضبوطی ہے۔

صدر پی ٹی آئی کے پی کے نے کہاکہ ہم نے اپنے کارکنوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اٹھایا پھر بھی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو ہٹا کر جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا صدر نامزد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف کو لکھے عمران خان کے خط پر کیا توقع ہے؟ بیرسٹر گوہر نے بتادیا

جنید اکبر نے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد کہا تھا کہ اب ہومیو پیتھک قیادت کو سائیڈ پر کردیا جائےگا اور ہارڈ لائنر آئیں گے۔ انہوں نے اسلام آباد کی طرف مارچ کی بھی دھمکی دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسلام آباد مارچ پارٹی قیادت پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی جنید اکبر صدارت علی امین گنڈاپور عمران خان ہارڈ لائنر ہومیو پیتھک قیادت وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد مارچ پارٹی قیادت پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی جنید اکبر علی امین گنڈاپور ہارڈ لائنر وی نیوز جنید اکبر نے پی ٹی ا ئی نے کہاکہ

پڑھیں:

عمران خان ہی پارٹی کے قائد ہیں، شاہ محمود کی سربراہی کی خبریں بے بنیاد ہیں: سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو پارٹی قیادت سونپنے کی خبریں درست نہیں، پارٹی کے سربراہ بدستور عمران خان ہی ہیں۔

یہ بھی پرھیں:9 مئی مقدمات میں بری ہونے کے باوجود شاہ محمود قریشی کی جلد رہائی ممکن نہیں، رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہے، ہم صبح 10 بجے جیل پہنچے لیکن ابھی تک ہمیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ان کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کا واضح حکم ہے کہ وکلا اور اہل خانہ کو سماعت میں شامل ہونے دیا جائے، لیکن اس کے برعکس وکلا کو باہر بٹھا کر آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

سلمان اکرم نے بند کمرے میں ٹرائل کو آئین و قانون کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ٹرائل کو کالعدم قرار دیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:مرزا آفریدی سمیت سینیٹ امیداواروں کی فہرست عمران خان نے ہی دی، سلمان اکرم راجہ کی تصدیق

انہوں نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف اس وقت 8 سے 9 مقدمات زیر سماعت ہیں جبکہ وہ مزید 8 مقدمات میں گرفتار ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کے لیڈر عمران خان ہی ہیں اور شاہ محمود قریشی کی قیادت سنبھالنے کی خبریں بے بنیاد اور مفروضوں پر مبنی ہیں، البتہ ان کا عہدہ برقرار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ شاہ محمود عمران خان

متعلقہ مضامین

  • زمان پارک پر اسلام آباد پولیس پر حملے کا کیس، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • ’’ پارٹی کا ہر فرد فوری طور پر آپس کے تمام اختلافات بھلا دے اور مکمل طور پر 5 اگست کی تحریک پر توجہ دے ‘‘عمران خان نے جیل سے پیغام جاری کر دیا 
  • عمران خان کی فیملی کیخلاف بات کرنے والوں کو پارٹی سے نکال دیں گے
  • عمران خان ہی پارٹی لیڈر، شاہ محمود قریشی لیڈ نہیں کرینگے، سلمان اکرم راجہ
  • عمران خان ہی پارٹی کے قائد ہیں، شاہ محمود کی سربراہی کی خبریں بے بنیاد ہیں: سلمان اکرم راجہ
  • 5اگست کے احتجاج کا کوئی مومینٹم نظر نہیں آرہا،جس نے پارٹی میں گروہ بندی کی اسے نکال دوں گا،عمران خان
  • سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کی اندرونی بغاوت کا عمران خان کی رہائی کی تحریک پر کیا اثر ہوگا؟
  • عمران نے پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا کہا: علی امین گنڈا پور
  • عمران خان نے پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا کہا، علی امین گنڈاپور
  • غیر قانونی ہاوسنگ اسکیموں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، چیئرمین سی ڈی اے کا اعلان