ضلع کُرم میں قیام امن کیلئے کوہاٹ میں کل دوبارہ گرینڈ جرگہ ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
پشاور: ضلع کُرم میں امن و امان کے قیام کیلئے کل کوہاٹ میں دونوں فریقوں کا جرگہ ہوگا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ممبر جرگہ ارشاد حسین بنگش کا کہنا تھا کہ کل کوہاٹ میں دونوں فریقوں کا جرگہ ہوگا، جرگہ میں کرم میں پائیدار امن کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ فریقین کی کوشش ہے کہ ٹل پارا چنار روڈ کو جلد آمدورفت کے لیے کھولا جائے۔
دوسری جانب جرگہ ممبر فخرزمان کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ جمعرات کو جرگے میں امن معائدے پر عمل درآمد کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، ٹل پارا چنار روڈ کھولنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ورلڈ یونیورسٹی گیمز کیلئے جرمنی جانے والے 2 پاکستانی ایتھلیٹس غائب
ورلڈ یونیورسٹی گیمز 2025 کے لیے جرمنی جانے والے پاکستانی دستے کے 2 ایتھلیٹس غائب ہوگئے۔
ورلڈ یونیورسٹی گیمز جرمنی کے مختلف شہروں میں جاری ہیں جہاں پاکستانی دستے میں شامل شاذل احمد اور ندیم علی دو دن سے غائب ہیں۔
دونوں ایتھلیٹس نے مقابلوں میں شرکت کی لیکن 24 تاریخ کے بعد ایتھلیٹس یونیورسٹی گیمز سے غائب ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں ایتھلیٹس کے پاسپورٹ منیجر کے پاس ہیں، وہ دونوں ساتھی کھلاڑیوں کو بتاکر نا معلوم جگہ گئے ہیں، جس پر یہ خیال کیا جارہا ہے کہ اگر انہوں نے غائب ہونا ہوتا تو بتاکر نہیں جاتے۔
پاکستانی دستہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کی تلاش جاری ہے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا، امید ہے دونوں ایتھلیٹس دستے کے ساتھ وطن واپس آئینگے، پاکستانی دستہ کل 27 جولائی کو وطن واپس آئے گا۔