بھارتی امپائر نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستان آنے سے کیوں انکار کیا؟ وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
رواں ماہ پاکستان میں منعقد ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں بھارت کے اکلوتے نمائندے نتن مینن نے نجی وجوہات کی بنا پر ٹورنامنٹ میں شرکت سے معذرت کر لی۔
بدھ کے روز آئی سی سی کی جانب سے 19 فروری سے 9 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ کے لیے تین میچ ریفریز اور 12 امپائرز پر مشتمل 15 میچ آفیشلز کی فہرست جاری گئی۔
آٹھ ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں آسٹریلوی لیجنڈ ڈیوڈ بون، سری لنکن لیجنڈ رنجن مدوگالے اور زمبابوے کےاینڈریو پائیکرافٹ میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔
ایونٹ کا انعقاد پاکستان کے تین شہروں (کراچی، لاہور اور راولپنڈی) میں ہوگا جبکہ بھارت اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گا۔
بھارتی بورڈ کے مطابق آئی سی سی نتن مینن کو چیمپئنز ٹرافی کے روسٹر میں شامل کرنا چاہتا تھا لیکن نتن مینن نے نجی وجوہات کی بنا پر پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب آئی سی سی کی غیرجانبدار امپائرنگ کی پالیسی کے تحت دبئی میں کوئی میچ سپروائز نہیں کرا سکتے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جنید اکبر کا احتجاج کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کا احتجاج کے حوالے سے بیان سامنے آگیا۔
پی ٹی آئی رہنما جنیدر اکبر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے، ہم اپنی تحریک کی مضبوطی کے لیے لوگوں کو تیار کررہے ہیں، ہم ہر ضلع اور شہر میں اپنے تحریک پر کام کررہے ہیں۔
جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی تحریک کی تیاریوں سے ڈر اور خوف کا ماحول ختم کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق ہم اپنی تحریک پر کام کررہے ہیں، ہم روڈوں جلسوں اسمبلی ہر جگہ اپنی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمارے کوشش ہے کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کو ساتھ لے کر چلنا ہماری خواہش تھی ضرورت نہیں، تحریک انصاف کی اکیلے بھی ہر فارم پر احتجاج کرسکتی ہے۔