آصف علی زرداری کا دورہ چین کے دوران پرتپاک استقبال، اقتصادی ترقی کی یادداشتوں پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت کی عظیم عوامی ہال آمد کے موقع پر مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور چین کے قومی ترانے بھی بجائے گئے جبکہ دونوں ممالک کے صدور نے اپنے وفود کا تعارف کروایا۔ اسلام ٹائمز۔ چین کے سرکاری دورے پر موجود صدر مملکت آصف علی زرداری کے بیجنگ میں عظیم ہال پہنچنے پر چینی صدر شی جن پنگ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی عظیم عوامی ہال آمد کے موقع پر مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور چین کے قومی ترانے بھی بجائے گئے جبکہ دونوں ممالک کے صدور نے اپنے وفود کا تعارف کروایا۔
بعد ازاں، چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کیے گئے، جس میں صدر مملکت آصف زرداری اور چینی ہم منصب شی جن پنگ بھی موجود رہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون اور تجارت، اقتصادی شعبوں میں تعاون کے فروغ کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ معاہدوں کے مطابق پاکستان اور چین صحت، میڈیا، توانائی، سماجی، اقتصادی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر پاکستان آصف علی زرداری 5 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے تھے۔
خیال رہے صدر مملکت آصف علی زرداری کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر بھی پہنچے تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان اور چین کے صف علی زرداری صدر مملکت
پڑھیں:
رہبر انقلاب اسلامی ایران اسرائیل جنگ کے بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں شب عاشور کی مجلس میں شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق اس موقع پر مجلس میں موجود عزاداروں نے فلک شگاف نعروں سے آیت اللہ خامنہ ای کا استقبال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای ایران اسرائیل جنگ کے بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں شب عاشور کی مجلس میں شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق اس موقع پر مجلس میں موجود عزاداروں نے فلک شگاف نعروں سے آیت اللہ خامنہ ای کا استقبال کیا۔ واضح رہے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے اور ایرانی جوابی کارروائی کے بعد آیت اللہ خامنہ ای نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے تھے۔