Jasarat News:
2025-09-18@18:03:44 GMT

شہر کے مختلف علاقوں میں زخمیوں سمیت 16ملزمان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں ، کومبنگ آپریشن اور چھاپوں کے دوران زخمیوں سمیت 16ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات ، موبائل فون ،نقدی ،موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق سکھن تھانے کی حدو بھینس کالونی روڈ نمبر 12مکی شاہ مزار ریلوے گراؤنڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ۔ گرفتار ڈاکو ں کی شناخت 40سالہ ذیشان ولد نعیم اور احمد کے نامو ں سے ہوئی ، پولیس نے 02 پستول، گولیاں ، موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی۔ دونوں زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ادھر گلشن، نیو ٹاؤن، محمود آباد، جمشید کوارٹرز، بہادر آباد، فیروز آباد، سچل اور سہراب گوٹھ میں جرائم پیشہ عناصر، غیر قانونی طور پر رہائش پذیر اور منشیات فروشوں کے خلاف کومبنگ سرچ آپریشن کیا گیا ۔ کومبنگ/سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی ۔بائیو میٹرک تلاش ڈیوائسز کی مدد سے متعدد مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن / تصدیق بھی کی گئی ۔ جبکہ تھانہ پاکستان بازار کے علاقے گلشن ضیاء میں بھی پولیس کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا ۔جبکہ نیو کراچی میںبلدیہ عظمی انسداد تجاوزات کی ٹیم پر دوران انسداد تجاوزات مہم نیو کراچی سیکٹر 11 E میں ایک ہوٹل پر حملہ ہوا جس میں بلدیہ عظمی کے اہلکار زخمی ہوئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

رکن اسمبلی کی گاڑی حادثے کا شکار، گل ابراہیم ساتھیوں سمیت زخمی

اپردیر(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع اپردیر میں ایم پی اے گل ابراہیم گاڑی گاڑی کھائی میں گرگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں رکن خیبرپختونخوا اسمبلی گل ابراہیم 5 ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال دیر منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • کراچی: پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 5 گرفتار
  • رکن اسمبلی کی گاڑی حادثے کا شکار، گل ابراہیم ساتھیوں سمیت زخمی
  • کراچی، مختلف علاقے کے گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں برآمد
  • نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا شدید بحران، شہری پریشان
  • ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش
  • کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش، آج سے 19 ستمبر تک مختلف شہروں میں تیز بارش کا امکان
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو زخمی
  • کراچی: مختلف مقامات سے نوعمر لڑکی سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد