قذافی اسٹیڈیم کا کل وزیراعظم کے ہاتھوں افتتاح، ورکرز کیلیے ظہرانہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
کراچی:
وزیراعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کل 7 فروری شام 7 بجے کرینگے۔
اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہونے کے بعد قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران مختلف پرفارمنس اور لیزر لائٹ شو کا بھی اہتمام ہوگا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر میں شامل ایک ہزار ورکرز کو دن ایک بجے ظہرانہ دینگے، تقریب میں شریک مہمانوں کو عمران خان انکلوژر میں بٹھایا جائے گا۔
چیمپئنز ٹرافی کیلیے قومی کرکٹ کی کٹ کی رونمائی بھی 7 فروری شام ساڑھے سات بجے کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قذافی اسٹیڈیم
پڑھیں:
وزیراعظم کا کینال منصوبہ ختم کرنے کا اعلان
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں کینال منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ملاقات کے بعد وزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مشترکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں. وفاقی اکائیوں اور سندھ نے کالا باغ ڈیم پر تحفظات کا اظہارکیا تھا۔انہوں نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر باہمی رضامندی کے بغیر فیصلہ نہیں ہوتا. مزیدکوئی نہرنہیں بنائی جائے گی. مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو بلایا جارہا ہے. جس میں وفاقی حکومت کے فیصلوں کی تائید کی جائے گی۔وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا ہے کہ بھارت نے جنگی اعلانات کیے اور پاکستان کے خلاف سخت رویہ اختیارکیا. قومی سلامتی کمیٹی نے غور و خوص کے بعد جوابی اعلامیہ جاری کیا۔اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری شکایات اور تحفظات سنے گئے اور اہم فیصلے کیے گئے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ امید ہے سی سی آئی کا اجلاس 2 مئی کو بلایا جائے گا. وزیراعظم نے جو اعلان کیا ہے اس سے جو احتجاج ہورہے ہیں وہ ختم ہوجائیں گے. اتفاق رائے کے بغیر کوئی نئی نہرنہیں بن رہی۔انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا یہ انسانیت کے خلاف ظلم ہے. بھارتی اقدامات کو عالمی سطح پر اٹھائیں گے اور منہ توڑ جواب دیں گے۔