رجب بٹ اور حرا مانی کی نئی میوزک ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی اور معروف یو ٹیوبر رجب بٹ کی نئی میوزک ویڈیو’اوور یو‘ ریلیز ہوئی ہے جس نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی ہے۔
اس گانے کو حمزہ ملک نے گایا ہے اور اسے محض چند ہی گھنٹوں میں یوٹیوب پر ڈھائی لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں اور ویوز کی تعدار مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ رجب بٹ کا نام ان دنوں زبان زد عام ہے، ان کی مقبولیت گزشتہ سال کے دوران تیزی سے بڑھی ہے، حال ہی میں ان کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں، جس کے بعد ان کی مقبولیت میں کئی گنا اضافہ بھی دیکھا گیا۔ دوسری جانب حرا مانی کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ کو گرفتار کروانے والا گھر کا بھیدی کون تھا؟
گزشتہ دنوں حرا مانی کی رجب بٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں رجب بٹ اداکارہ کو یو ٹیوب چینل بنانے کا مشورہ دیتے ہیں یوٹیوبر کے اس مشورے پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ آپ ہی میرا یوٹیوب چینل بنادیں، ساتھ ہی انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ’مجھے بھی امیر بنا دو‘۔
رجب بٹ نے اداکارہ کے اس مطالبے پر وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف حرا مانی کو یوٹیوب چینل بنا کر دیں گے بلکہ ساتھ میں انہیں 5 لاکھ فالوورز بطور تحفہ بھی دیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اوور یو گانا حرا مانی رجب بٹ یو ٹیوبر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: یو ٹیوبر
پڑھیں:
کورنگی میں خاتون کا قتل؛ مقتولہ کو پارک کون لیکر آیا؟ ویڈیو سامنے آگئی
کراچی:کورنگی کے علاقے بلال کالونی باغیچے کے قریب خاتون کی گولی لگی لاش ملنے کے معاملے پر مزید پیشرفت ہوئی ہے۔
مقتولہ کو پارک کون لے کر آیا اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
فوٹیج میں خاتون کو موٹر سائیکل پر بیٹھے ایک شخص کے ساتھ جاتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ موٹر سائیکل سوار کے ساتھ ایک بچہ بھی موجود ہے۔
پولیس کی تحقیقات کے مطابق ممکنہ طور پر خاتون قاتل کو جانتی تھی، خاتون کی شناخت تلاش ایپ کے ذریعے سپنا کے نام سے کی گئی جبکہ خاتون کا تعلق سولنگی قوم سے ہے اور نوشہرو فیروز آبائی گاؤں ہے۔ مقتولہ کے 3 بچے بھی ہیں، جو ایک سال قبل نوشہرو فیروز سے کراچی آگئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہر اور بھائی نے لاش لینے سے انکار کر دیا ہے۔
سپنا کراچی کس کے ساتھ آئی اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، مقتولہ کے سر میں نامعلوم ملزمان گولی مار کر فرار ہوگئے تھے۔
مقتولہ کی لاش سردخانے میں موجود ہے اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کورنگی کے علاقے بلال کالونی باغیچے سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔