رمضان شوگر ملز ریفرنس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز بری
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کردیا۔
عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں۔
اینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار اقبال ڈوگر نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر قومی خزانے سے رمضان شوگر ملز کے لیے نالے بنانے کا الزام تھا۔
اینٹی کرپشن کورٹ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے۔
نیب قانون میں ترمیم کے بعد یہ ریفرنس اینٹی کرپشن کورٹ میں منتقل ہوا تھا۔
واضح رہے کہ مقدمے کی سماعت کے دوران مدعی اپنے بیان سے منحرف ہوگیا تھا ۔
یاد رہے کہ لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کا فیصلہ 3 فروری کو محفوظ کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف اور حمزہ شہباز اینٹی کرپشن کورٹ رمضان شوگر ملز
پڑھیں:
وزیرِاعظم شہباز شریف اور امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا ٹیلیفونک رابطہ
امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن اور وزیرِاعظم شہباز شریف—فائل فوٹوزوزیرِاعظم شہباز شریف اور امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
وزیرِ اعظم آفس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی بربریت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گفتگو کے دوران اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کی امداد کی ترسیل کی بندش کی مذمت کی۔
امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کردیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے غزہ میں دن بہ دن بڑھتے انسانیت سوز صہیونی مظالم کی بھی بھرپور مذمت کی۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان غزہ میں اشیائے خور و نوش کی ترسیل بحال کرنے کی ہر سطح پر سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان صہیونی ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینیوں کی سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔