شراب کے نشے میں دھت اہل کار ایس پی کے پاس پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور:
شراب کے نشے میں دھت اہل کار ایس پی کے پاس پہنچ گیا، جسے بعد میں معطل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق شراب کے نشے میں دھت ایک اہل کار ایس پی سے چھٹی لینے پہنچ گیا۔ ڈولفن پولیس کے اہلکار ارسلان کو ہیڈ کوارٹرز سے گرفتار کر لیا گیا۔
بعد ازاں ایس پی ڈولفن شاہ میر کے حکم ہر شرابی اہل کار کے خلاف مقدمہ درج درج کرلیا گیا۔ گرفتار اہل کار کا میڈیکل کروایا گیا تو اس میں شراب نوشی ثابت ہو گئی۔
تھانہ فیکٹری ایریا میں اہلکار کے خلاف شراب نوشی اور اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ درج کیا گیا جب کہ ایس پی ڈولفن نے اہلکار کو معطل کر کے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی آلودہ ترین قرار،ایئر کوالٹی انڈیکس 236 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی مضرِ صحت ریکارڈ ہوا ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں آلودگی 236 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودگی مضر، 201 سے 300 پرٹیکیولیٹ میٹر انتہائی مضر، جبکہ 301 پرٹیکیولیٹ میٹر سے زائد خطرناک آلودگی ہے۔