لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس شروع
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس شروع ہو گیا۔
اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کو 10 ایڈیشنل ججز کے لیے 49 نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 4 سیشن ججز اور 45 سینئر وکلاء کے ناموں پر غور ہو گا۔
اس کے علاوہ لاہور ہائی کورٹ کے لیے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز کے ناموں پر بھی غور ہو گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایڈیشنل ججز کی تعیناتی جوڈیشل کمیشن لاہور ہائی ہائی کورٹ کے لیے
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔