اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیرِاعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پولیو مہم بلا تعطل 9 فروری تک جاری رہے گی،انہوں نے والدین اور کمیونٹی سے اپیل کی کہ پولیو ورکرز کے لئے اپنے دروازے کھولیں اور قومی مہم کا حصہ بنیں، یہ قومی ہیروز آپ کے بچوں کو پولیو سے محفوظ مستقبل دینے کے لئے آپ کے دروازے پر آئے ہیں۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری رہی۔ عائشہ رضا فاروق نے نیشنل ای او سی میں قائم پولیو کنٹرول روم کا دورہ کیا ، انہیں جاری قومی پولیو مہم کے حوالے سے پولیو کنٹرول روم میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہلے تین روز کے دوران 3 کروڑ 70 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں ،مہم کے دوران اب تک پنجاب میں 86 فیصد، سندھ میں 71 فیصد، خیبرپختونخوا میں 79 فیصد اور بلوچستان میں 78 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔

اسلام آباد میں 66 فیصد، آزاد کشمیر میں 93 فیصد اور گلگت بلتستان میں 85 فیصد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں پولیو مہم بلا تعطل 9 فروری تک جاری رہے گی۔ عائشہ رضا فاروق نے پشاور/اسلام آباد/راولپنڈی کی مختلف ہائی رسک یونین کونسلز کا بھی دورہ کیا۔ عائشہ رضا فاروق نے قومی پولیو مہم کا جائزہ لیا اور فیلڈ میں موجود پولیو ٹیموں سے ملاقات کی۔انہوں نے والدین اور کمیونٹی سے اپیل کی کہ پولیو ورکرز کے لئے اپنے دروازے کھولیں اور قومی مہم کا حصہ بنیں،یہ قومی ہیروز آپ کے بچوں کو پولیو سے محفوظ مستقبل دینے کے لئے آپ کے دروازے پر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنانا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عائشہ رضا فاروق نے بچوں کو پولیو سے ملک بھر میں پولیو مہم کے لئے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی کی ملاقات(تصحیح شدہ)

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت قومی ورثہ و ثقافت سے متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی۔\932

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں کتنے فیصد ملازمین کو خوراک کے حصول، بچوں کی نگہداشت میں مشکل کا سامنا؟
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی کی ملاقات(تصحیح شدہ)
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر جہانزیب کھچی کی ملاقات
  • قومی اسمبلی اور سینیٹ میں خالی نشستوں پر امیدواروں کی فہرست جاری
  • پولیو کے قطرے نہ پلانے سے معذوری کے ذمہ دار والدین: طاہر اشرفی 
  • اسلامی نظریاتی کونسل نے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفے کو ناگزیر قرار دے دیا
  • آزاد کشمیر میں آئینی اور سیاسی بحران سنگین ، ن لیگ نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کردیا
  • 143 شہری جاں بحق ، 488 زخمی، 200گھرمتاثر،فیکٹ شیٹ جاری
  • حمیرا اصغر کی موت یا قتل؟ اسٹائلسٹ نے مزید تہلکہ خیز انکشافات کردیے
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں اس سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کردی